تین سال کی بچی کوبنایاہوس کاشکار

Share Article
demo-pic
معصوم بچیوں کوہوس کاشکاربنانے کاسلسلہ رکنے کانام نہیں لے رہاہے۔آئے دن کہیں نہ کہیں معصوم بچیوں کوہوس کاشکاربناجاتاہے۔ اب اترپردیش میں نوئیڈا کے تھانہ کاسنا علاقہ میں ایک معصوم بچی کوہوس کاشکاربنانے کا تازہ معاملہ سامنے آیاہے۔ یہاں کے اچھّر گاؤں کی تین سال کی بچی کے ساتھ اس کے پڑوس میں رہنے والے شخص نے مبینہ طورپر ریپ کیا۔ واقعہ سامنے آنے کے بعد پولس نے جانچ شروع کردی ہے۔ملزم کی شناخت چیتن کے طورپرہوئی ہے۔
پولس نے بتایاکہ گاؤں ایچھّر میں کرائے پررہنے والے ایک شخص نے تھانہ کاسنا میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ چیتن نے ان کی تین سال کی بیٹی کے ساتھ اتواررات کوریپ کیا۔واقعہ کی رپورٹ درج کرکے پولس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔پولس نے بچی کومیڈیکل ٹیسٹ کیلئے ضلع بھیج دیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *