بابری مسجد کی 26 ویں برسی پر ایودھیا میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات

Share Article
Babri-Masjid
اترپردیش کے ایودھیا میں بابری مسجد کی شہادت کی 26 ویں برسی پر 6 دسمبر کو سیکورٹی کے چاق چوبند انتظامات کئے گئے ہیں اور ضلع میں 144 نافذ کردیا گیاہے۔بتایاجارہاہے کہ بابری مسجد کی شہادت کی برسی کے دن 6 دسمبر کو ہندو تنظیمیں ’سوریہ دیوس‘ اور مسلم تنظیمیں ’یوم غم‘ کے طور پر منانے کا اعلان کے بعد اجودھیا میں سیکورٹی انتظامات سخت کردئے گئے ہیں۔جگہ جگہ چیکنگ مہم چلائی جارہی ہے۔جس میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔عیاں رہے کہ ایودھیامتنازعہ ڈھانچہ گرائے جانے کے بعد26سال گزرچکے ہیں، لیکن رام جنم بھومی اوربابری مسجدتنازعہ اب بھی عدالتی فیصلے کے انتظارمیں ہے۔الہ آبادہائی کورٹ نے متنازعہ زمین کوتین حصوں میں تقسیم کرکے تنازعہ کا نپٹارہ کیاتھا، لیکن اب معاملہ سپریم کورٹ میں ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *