اترپردیش میں 26آئی پی ایس افسروں کے تبادلے

Share Article
yogi
اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ سرکار قانون وانتظام کوبیحدمضبوط کرنے میں لگی ہے۔سینئرآئی پی ایس افسروں کا بھی تبادلہ کیا جارہاہے۔آج 26آئی پی ایس افسروں کا تبادلہ کیاگیاہے۔یوپی میں لگاتاربڑھتے کرائم کی سرگرمیاں اوریوم جمہوریہ پرکاس گنج تشددکے بعدیہ اندازہ لگایاجارہاتھاکہ سرکاربڑے پیمانے پربدلاؤ کرسکتی ہے۔
راجدھانی لکھنؤمیں مسلسل ڈکیتی کے واقعات معاملے میں لکھنؤ میں اے ڈی جی اورآئی جی شکنجہ کساہے۔بھلے ہی یہاں ایس ایس پی دیپک کمارکی کرسی بچ گئی ہے، لیکن اے ڈی جی ابھے کمارپرساداورانسپکٹرجنرل جے نارائن سنگھ کاتبادلہ کردیاگیاہے۔ راجیوکرشنا اب لکھنؤ کے اے ڈی جی ہوں گے جبکہ سوجیت پانڈے یہاں کے پولس انسپکٹرجنرل ہوں گے۔ راجیوکرشناابھی تک ڈاکٹربی آرامبیڈکرپولس اکادمی مرادآبادمیں تعینات تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *