تصادم میں 25 ہزار کا انعامی بدمعاش گرفتار

Share Article

 

کانپور،  ضلع کے سجیتی تھانہ علاقہ میں پیر دیر رات پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم ہو گیا۔ پولیس کو اس میں 25 ہزار کے انعامی بدمعاش کو گرفتار کرنے میں کامیابی ملی ہے۔ گرفتار انعامی بدمعاش پرلوٹ، جھپٹ ماری،نقب زنی سمیت 12 سے زائد مقدمے درج ہیں۔ اس قبضے سے طمنچہ اور کئی کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار ملزم کے فرار ساتھی کی تلاش میں پولیس کی ٹیمیں مصروف ہو گئی ہیں۔

 

پولیس سپرنٹنڈنٹ دیہی پردومن سنگھ نے منگل کو بتایا کہ پیر کی رات تھانہ انچارج امریندر بہادر سنگھ پولیس ٹیم کے ساتھ گشت کر رہے تھے۔ گشت اور گاڑیوں کی چیکنگ کرتے ہوئے پولیس فورس کے ساتھ گھاٹم پور مغلو روڈکینتھا بمبا پلیا پر کھڑے تھے۔ تبھی ایک موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان آتے دکھائی دیے۔

 

پولیس کو پلیا پر کھڑا دیکھ کر دونوں نے فائرنگ کی اوربھاگنے لگے۔ جوابی کارروائی میں پولیس کی گولی ایک بدمعاش کے پاؤں پر جا لگی اور وہ زخمی ہوکر گر گیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر بھاگ نکلا۔ گرفتار ملزمکلیان پور کے ونائک پورکا باشندہ کیلاش کمار نکلا۔

 

پولیس سپرنٹنڈنٹ دیہی نے بتایا کہ گرفتار ملزم بررا تھانے سے لوٹ کے معاملے میں مطلوب ہے۔ وہ نواب گنج تھانے سے قتل کی کوشش میں 25 ہزار کا انعامی ہے۔ ضلع میں ملزم کیلاش کے خلاف لوٹ مار، قتل کی کوشش، نقب زنی، گینگسٹر ایکٹ، منشیات کی اسمگلنگ اور اسلحہ ایکٹ کے تحت 13 مقدمے درج ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *