۔2416 یاتریوں کا 23 واں جتھہ جموں سے روانہ

Share Article

 

جموں امرناتھ یاترا کے لئے جمعرات صبح عقیدتمندوں کا 23 واںجتھہ جموں سے روانہ ہو گیا۔ جمعرات صبح 2416 یاتریوں کا 23 واں جتھہجموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے سخت سیکورٹی کے درمیان روانہ ہوا۔

جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے پہلگام اور بالٹال کے لئے جمعرات صبح روانہ ہوئے 23 ویں جتھے میں کل 2416 عقیدتمند تھے۔

وہیں کل 2416 یاتریوں میں سے بالٹال کے لئے 843 عقیدتمند جس میں 671 مرد، 221 خواتین اور 01 بچہ جبکہ پہلگام کے لئے 1523 عقیدتمند جس میں 1118 مرد، 253 خواتین، 06 بچے 126 سادھو اور 20 سادھویاں شامل ہیں جو جمعرات صبح چار بجے کے بعد 99 چھوٹے بڑے گاڑیوں میں سوار جموں سے روانہ ہوئے۔

یکم جولائی سے شروع ہوئی امرناتھ یاترا نے اس سال گزشتہ چار سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اس سال صرف 24 ہی دنوں میں امرناتھ جانے والے یاتریوں کی تعداد تین لاکھ کے پار پہنچ گئی ہے۔ یہی نہیں امرناتھ یاترا پر جانے کے لئے جموں پہنچنے والے مسافروں کی تعداد روزانہ بڑھتی ہی جا رہی ہے اور ان میں جوش و خروش دیکھتے ہی بنتا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *