مسجد حرام میں اذان کیلئے 24 موذن اور 140 ماہرین تعینات

Share Article

masjid-e-haram

مکہ معظمہ: مسجد حرام میں 24 مختلف صوتی آہنگ کی اذانیں دی جاتی ہیں۔آئمہ و موذنین کے امور کے ڈائریکٹر الشیخ وحید بن محمد النحاس نے بتایا ہے کہ 24 موذن حضرات کا تعلق مکہ معظمہ کے مختلف علاقوں سے ہے۔ اذان کے انتظامی امور کے لیے 140 ماہرین تعینات ہیں۔مسجد کے اندرونی مقامات میں اذان اور اقامت کی آواز کے لیے 7 ہزار اسپیکرز لگائے گئے ہیں خصوصی تکنیکی انتظامات کی وجہ سے صدائے اذان میں کسی قسم کا خلل پیدا نہیں ہوتا۔

 

مسجد حرام میں آئمہ وموذنین کے امور کے ڈائریکٹر الشیخ وحید بن محمد النحاس نے بتایا کہ مسجد حرام میں 24 موذن حضرات آزان دیتے ہیں۔ ان کا تعلق مکہ معظمہ کے مختلف علاقوں سے ہے۔مسجد حرام میں اذان کے لیے انجینیرنگ اور انتظامی نوعیت کی تیاریاںکی جاتی ہیں۔ مسلمانوں کے مقدس ترین مقام میں بلند ہونے والی اذانیں اہل ایمان کے دلوں اور ایمان کو گرمانے کا ذریعہ ہیں۔

اذان کے انتظامی امور کے لیے عالمی سطح کے تعلیم یافتہ 140 ماہرین تعینات ہیں۔ مسجد حرام کے اندرونی مقامات میں اذان کی آواز پہنچانے کے لیے 7 ہزار سپیکروں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *