سابق گرل فرینڈکو ہوٹل میں یرغمال بنا کر رات بھر ریپ کرتا رہا ملزم،غلط کاموں کاویڈیو بھی بنایا

Share Article
rape
ممبئی:مہاراشٹرکے پال گھرکے بوئی سار علاقے سے 23سالہ ایک آدمی کوگرفتارکیاگیاہے۔ پولس کا کہناہے کہ اس آدمی نے مبینہ طورپر اپنی سابق گرل فرینڈ کوایک لاج(ہوٹل) میں قیدکرکے پوری رات ریپ کیا۔پولس افسر کا کہناہے کہ واقعہ 10اور11فروری کے درمیانی شب کاہے۔
ملزم کی شناخت فیصل سیفی کے طورپرہوئی ہے اور21سالہ متاثرہ خاتون 2017تک اس کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھی لیکن پھراس نے چھوڑدیا۔سیفی نے خاموشی سے اپنے مباشرت لمحات کوکیمرے میں قیدکیاتھا اوروہ انہی کے ذریعے خاتون کوبلیک میل کررہاتھا۔پولس افسرکاکہناہے کہ ملزم خاتون کوبلیک میل کرجسمانی تعلقات بنانے کیلئے مجبورکیاتھا۔
پولس افسرکے مطابق اتوارکی رات ملزم نے ویڈیوکلپ ڈیلیٹ کرنے کی بات کہہ کرخاتون کولاج میں بلایا۔پھراس نے خاتون کوپوری رات یرغمال بناکراس کے ساتھ ریپ کیا۔آخرکار12فروری کے بعد متاثرہ خاتون نے مقامی پولس اسٹیشن میں جاکرسیفی کے خلاف رپورٹ درج کروائی۔پولس نے آئی پی سی کے تحت ریپ اورڈرانے -دھمکانے کی مختلف دفعات لگاتے ہوئے سیفی کوگرفتارکرلیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *