اس نوجوان نے انٹر نیٹ کے صحیح استعمال سے بنائی ایک نئی پہچان

Share Article
saiteja
ہم نے اس بات کو ہمیشہ ہی پڑھا اور سنا ہے کہ ا نٹر نیٹ کے استعمال کی وجہ بچے اپنی تعلیم پر توجہ نہیں دیتے یا پھروہ غلط عادتوں میں مبتلاہو جاتے ہیں لیکن کچھ لوگ اس بات کو غلط ثابت کر دیتے ہیں۔ اس بات کی ایک مثال 22سالہ نوجوان سائی تیجا ہیں۔اس نے ایک ایسی الیکٹرانک ڈیوائس بنائی ہے ،جو آپکی گاڑی کے لئے خاص ہے۔اس ڈوائس کی خاصیت یہ ہے کہ اگر اپ گاڑی چلانا چاہتے ہیں اور آپ بح شراب پی رکھی ہے تو یہ ڈیوائس آپ کو گاڑی چلانے نہیں دے گی۔یعنی ڈیوائس کوانہونی سے بچائے گی۔یہ تو آپ جانتے ہی ہونگے کہ جب آپ شراب پی لیتے ہیں تو آپ کے ریفلکسیس دھیمے ہو جاتے ہیںیعنی سوچنے اورسمجھنے کی طاقت کمزورپڑجاتی ہے۔اگر آپ شراب پی کر گاڑی چلاتے ہیں اور ایسے میں اچانک بریک لگانے پڑجائے تو آپ اتنی جلدی ریکٹ نہیں کر سکتے،جتنی جلدی بغیر نشے کے کر سکتے ہیں۔ایسے میں سائی تیجا کی بنائی ڈوائس بہت کام کی ہے۔
اگر آپ نے 30 فیصد سے زیادہ شراب پی ہے اور آپکی گاڑی میں یہ ڈوائس لگی ہے تو آپکی گاڑی اسٹارٹ نہیں ہوگی۔یہی نہیں ڈیوائس کے ساتھ کونفیگرکیے ہوئے موبائل نمبرپر بھی ایک مسیج پہنچ جائیگا جس سے آپ کے فیملی کو آپ کی حالت کا پتہ چل جائے گا۔
سائی تیجا کی عمر صرف 22 سال ہے اور آج وہ اپنی اس ڈوائس کی وجہ سے پہچانے جارہے ہیں۔ایک وقت ایسا بھی تھا جب کسی وجہ سے 10ویں کلاس میں ہی انہیں اسکول کی تعلیم چھوڑنا پڑی۔اس کے بعد وہ کبھی اسکو ل نہیں گیا۔لیکن الیکٹرانکس میں اس کی دلچسپی بہت تھی۔اس نے انٹرنیٹ کا صحیح استعمال کیا۔اس نے انٹرنیٹ سے بار کوڈ کے بارے میں معلومات حاصل کی اور آپ کی جان کی حفاظت کرنے والی یہ ڈیوائس تیار کی۔تیجا نے یہ ڈوائس صرف 15دن کی محنت اور 2500روپئے میں اس ڈوائس کو تیار کیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *