دل دہلادینے والا معاملہ:ماں کے سامنے ہی 22سالہ بیٹی کی اجتماعی عصمت دری

Share Article
rape

مظفرنگر: اتر پردیش میں یوگی راج میں خواتین کتنی محفوظ ہے، یہ ایک بار پھر سامنے آ گیا ہے۔ مظفرنگر ضلع میں عصمت دری کا شرمناک معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں دو نوجوانوں نے ایک لڑکی کی اس کی ماں کے سامنے ہی عصمت دری کی۔ ملزمان نے متاثرہ کو اس کے ماں کے سامنے ہی اٹھا لے گئے تھے، متاثرہ لڑکی اپنی ماں کے ساتھ دوا خریدنے کیلئے بازارگئی تھی۔

معاملہ مظفرنگر ضلع کے ککرولی علاقے کا ہے۔الزام ہے کہ دو لڑکے لڑکی کو اٹھا کر گنے کے ایک کھیت میں لے گئے اور وہیں اس کے ماں کے سامنے ہی اس گھناؤنے فعل کو انجام دیا۔ 22 سالہ متاثرہ کے بیان کی بنیاد پر علاقے کے نوجوان دلشاد سمیت دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔متاثرہ میڈیکل جانچ کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق، متاثرہ لڑکی اپنی ماں کے ساتھ ککرولی تھانہ علاقے میں دوا خریدنے گئی تھی۔ اسی دوران دو نوجوان لڑکی اور اس کی ماں کو زبردستی پکڑ کر پاس کے کھیت میں لے گئے اور وہاں لڑکی کے ساتھ اس کی ماں کے سامنے ریپ کیا۔

ککرولی تھانہ کے انچارج انسپکٹر جتیندر کمار نے بتایا کہ اس سلسلے میں تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ متاثرہ کو میڈیکل جانچ کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں متاثرہ کے والد کی جانب سے ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *