طلاق سے باخبر ہوں گی خواتین

Share Article


سعودی عرب میں ایک نیا قانون متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت اب سعودی خواتین اپنی ہی طلاق سے لاعلم نہیں رہیں گے۔اس کے تحت عدالتیں خواتین کو ان کی طلاق سے متعلق فیصلے کے بارے میں انھیں موبائل پر پیغام بھیج کر آگاہ کریں گی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس اقدام سے خفیہ طلاقوں کا خاتمہ ہوگا۔ اس سے قبل مرد اپنی بیویوں کو آگاہ کیے بغیر ہی شادی ختم کر دیتے تھے۔
اس قانون کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ خواتین اپنی ازدواجی رشتے سے مکمل آگاہ ہوں گی اور اپنے نان نفقہ کے حقوق کا مکمل تحفظ کر سکیں گی۔گذشتہ سال سعودی عرب میں خواتین کے گاڑی چلانے پر عائد دہائیوں پرانی پابندی کا بھی خاتمہ کر دیا گیا۔سعودی وکیل نصرین ال غامدی کا کہنا ہے کہ ’اس نئے اقدام کی مدد سے طلاق کے بعد خواتین کے نان نفقہ کے حق کو محفوظ بنایا جائے گا۔ اس کے ذریعے اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ طلاق سے قبل جاری کیے جانے والے کسی بھی پاوور آف اٹارنی کا غلط استعمال نہ کیا جائے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *