لانچ ہونے جارہی ہے ’مارتی سوزوکی‘ کی ’ویگن آر‘،جانیں کیا ہے خاص

Share Article
wagon-r
ماروتی سوزوکی اپنی کم قیمت اور کم مینٹینینس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کی پہلی پسند رہی ہے۔اور اسی امید کو آگے بڑھاتے ہوئے کمپنی اپنی ویگن آر کا نیا ماڈل لانچ کرنے جا رہی ہے۔نئی ویگن آر 23جنوری2019 کو لانچ ہوگی۔کمپنی نے ا س گاڑی کا ڈیزائن پہلے کی ویگن آر سے کافی بہتر اور خوبصورت بنایا ہے جو کہ صارفین کو بہت پسند آنے والا ہے۔پہلے کے مقابلہ کمپنی نے اس کا وزن بھی کم کردیا ہے ۔
wagon-r-2019
نئی ویگن آر کو آنے والے کریش ٹیسٹ کے معیار سے تیار کیا گیا ہے۔نئی ویگن آر سامنے کی طرف سے کا فی مختلف لگے گی کیونکہ اس میں فریش نوز دی گئی ہے جو زیادہ چوڑی ہوگی اور اس سے گاڑی کا لک اور زیادہ بہتر لگے گا۔ساتھ ہی ساتھ اس کار کی ہیڈ لائٹس بھی بڑی دی گئی ہیں ۔گرل اور نیچے کے بمپر پر میٹ بلیک رنگ کی فینیشنگ دی گئی ہے،ان تمام چیزوں کے ساتھ کار کی لک اور زیادہ بہتر لگے گی۔
معلومات کے مطابق کار میں چار سلنڈر کا انجن دیا گیا ہے۔کار میں 1.2لیٹر کا k12انجن دیا گیا ہے یہ انجن 83hpکی طاقت اور113nmکی ٹارک دے گا۔جبکہ شاید ماروتی اس میں 1لیٹر کا آپشن بھی دے سکتی ہے۔اس انجن کا استعمال سی این جی (Cng)کے ویرینٹ میں کیا جا سکتا ہے۔ساتھ ہی ساتھ ماروتی پہلی بار اس کار میں آتومیٹک گیئر کا آپشن بھی دے سکتی ہے۔کمپنی نے کار کے انٹیریر (interior)میں بھی کافی تبدیلیاں کی ہیں جیسے کہ اس میں آپ کو ایک ٹچ اسکرین میوزک سسٹم ملتا ہے،ڈبل ٹون کا انٹیریر اور اسٹیرنگ پر آڈیو کنٹرول بھی ملتا ہے۔اس گاڑی کی قیمت 4.5لاکھ سے 6.5لاکھ روپے کے بیچ ہوگی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *