فیس بک میسنجرپر بھی جلدآنے والا ہے واٹس ایپ کا یہ فیچر 

Share Article
facebook-messenger
فیس بک پر جلدی ہی واٹس ایپ کا مشہور ’ڈیلیٹ میسیج فار آل‘(delete message for all)کا فیچر آسکتا ہے۔اس فیچر کی مدد سے واٹس ایپ پر بھیجے گئے میسیج کو ڈیلیٹ کیا جا سکتا ہے۔پہلے بھی یہ خبر آچکی ہے کہ یہ فیچر فیس بک پر آنے والا ہے لیکن اب بتایاجارہاہے کہ یہ فیچر ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ایک یوزر نے ریڈٹ(reddit) پر اس فیچر کی تصویر ڈالی ہے۔فیس بک پر یہ فیچر اَن سینڈ(unsend)کے نام سے آسکتا ہے۔
ریڈٹ پر ڈالے کئے اسکرین شاٹ میں یہ صاف دیکھا جا سکتا ہے کے فیس بک میسینجر پر میسیج ڈیلیٹ کرنے کے دو آپشنز آرہے ہیں ۔جو کہ ریموو فار ایوری ون(remove for everyone)اور ریموو فار یو (remove for you)ہیں۔اب تک آپ کسی سے بھی چیٹ کرتے وقت چیٹ کے میسیج ڈیلیٹ نہیں کر سکتے تھے لیکن اس فیچر کے آنے کے بعد آپ نے جس کے پاس میسیج بھیجا ہے اس کے پاس سے بھی اپنا بھیجا ہوا پیغام ختم(delete)کرسکتے ہیں۔
آپ کو بتادیں کہ ابھی اس فیچر کو واٹس ایپ کی طرح نہیں کہا جا سکتاکیونکہ اس میں اس بات کی جانکاری نہیں دی گئی ہے کہ اس میں واٹس ایپ کی طرح پیغام ختم کرنے کا کوئی محدود وقت ہوگا یا نہیں ۔آپ کو بتادیں کہ واٹس ایپ میں پیغام ڈیلیٹ کرنے کا ایک محدود وقت ہوتا ہے جس کے بعد پیغام کو ڈیلیٹ نہیں کیا جا سکتا ہے۔

 

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *