’ٹرین18‘دہلی سے بنارس صرف 8گھنٹے میں پہنچے گی

Share Article
مرکزی ریلوے وزیر پیوش گویل نے کہا کی وزیر اعظم نریندر مودی جلد ہی ’ٹرین 18‘کو ہری جھنڈی دکھائیں گے ۔ملک کی سب سے تیز چلنے والی یہ ٹرین دہلی سے بنارس کے راستے پر چلے گی۔ریلوے وزیر نے کہا کہ یہ ریل گاڑی میک ان انڈیا پہل کے تحت بنائی گئی ہے۔اور ملک میں بلٹ ٹرینوں کے لئے راستہ ہموار کرے گی۔گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی دہلی سے بنارس کے راستے پر چلنے والی اس ’ٹرین 18‘کی شروعات کریں گے،اس کی رفتار بہت تیز ہے۔میک ان انڈیا پہل کے تحت اس کو ہندوستان کے ہی کارخانوں میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔
گوئل نے ایک عوامی جلسہ کے دوران یہ بات کہی ۔گوئل نے کہا کہ یہ ٹرین 8گھنٹے میں دہلی سے بنارس کا سفر طے کرسکتی ہے۔یہ وقت اس راستے پر چلنے والی سب سے تیز ٹرین سے بھی دیڑھ گنا زیادہ ہے۔ریلوے وزیر نے کہا کہ بلٹ ٹرین کے راستے میں یہ پہلا قدم ہوگا ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستانی ریلوے نے پچھلے ساڑھے چار سال میں کئی پہل کی ہیں اور مسافروں کی حفاظت کو دیکھتے ہوئے پرانے ڈبوں کو پوری طرح سے بند کردیا ہے اور اس کی جگہ ایل ایچ بی ڈبے استعمال کئے جا رہے ہیں۔
گوئل نے کہا کہ ہندوستانی ریلوے پوری طرح سے بجلی سے چلنے والی دنیا کی پہلی ریلوے میں سے ایک ہوگی،ٹرانسپورٹ ایریا کو بڑھانے کے ارادے سے ایک ریل یونیورسٹی بھی شروع کی گئی ہے۔مزید ٹرین 18کے بارے میں بتاتے ہوئے گوئل نے کہا کہ اس میں بہت سی نئی سہولیات دی جائیں گی جیسے کہ وائی فائی ،سی سی ٹی وی کیمرا اور اس طرح کی بہت سی سیولیات اس ٹرین میں ہونگی۔قابل ذکر ہے کہ یہ ٹرین 160کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے 750کلو میٹر کی دوری طے کرے گی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *