ہزاروں میٹر مربع میں بنے مکان پر چڑھا دیا جے سی بی

Share Article


میٹروپولٹین شہروں میں سرکاری زمین، سڑک کی زمین یا خالی جگہوں پر جھگی بنالینا، اپنے مکان کو بڑھا کر ان خالی جگہوں کو ذاتی استعمال میں لے آناعام بات ہے۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ایسا صرف جنوبی ایشیا کے غریب ملکوں میں ہوتا ہے مگر یہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے کہ یہ سب کچھ سعودی عرب جیسے مالدار ملک جہاں نہ صرف دولت کی بھرمار ہے بلکہ زمین کا رقبہ بھی آبادی کے حساب سے بہت زیادہ ہے، وہاں بھی اس طرح کا عمل ہوتا ہے اور پھر سرکار کو بلڈوزر لاکر ان غیر قانونی قبضے کو ہٹانا پڑتا ہے۔
گزشتہ دن عسیر کے علاقے میں میونسپلٹی کو کئی جگہوں سے ایسے ناجائز قبضہ کرکے بنائے گئے مکانات،دیوار،پیڑ پودوں، چھوٹے کچے مکان کو ہٹانا پڑا۔یہ تجاوزات تقریباً63 ہزار میٹر مربع میں پھیلے ہوئے تھے۔یہ تمام مکانات سرکاری منظوری کے بغیر بنائے گئے تھے

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *