قادر خان کو دفناتے وقت کچھ ایسا ہوا کہ آپ سن کر حیران رہ جائیں گے؟

Share Article
kadar khan death

سرفراز نے کہا کہ موت کے بعد پاپا کے چہرے پر مسکان تھی۔ بھلے ہی بالی ووڈ کے لوگوں نے آج قادر خان کو بھلا دیا ہو لیکن ان کا کام انہیں زندہ رکھے گا۔

 

بولڈ اور بنداس اداکارہ ہیں کلکی کوچلین

 

بالی ووڈ کے مشہور اداکار قادر خان کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے سرفراز فلمی دنیا کے ستاروں سے ناراض نظر آئے۔ سرفراز نے بتایا کہ ان کے والد کے انتقال کے بعد کئی فنکاروں نے ان کو فون تک کرنے کی زحمت نہیں اٹھائی۔ سرفراز نے کہا کہ جب تک ان کے والد فلموں میں ایکٹو تھے تو بالی ووڈ کے لوگوں کا ان کے گھر آناجانا ہوا کرتا تھا اور لوگ یاد بھی کرتے تھے لیکن جب قادر خان فلموں سے دور ہوئے تو لوگ بھی دور ہوتے چلے گئے۔

 

 

دیسی قوئین سپنا چودھری ہوئی مارڈن، فوٹو ہوا وائرل

 

سرفراز نے بتایا کہ ان کے والد اپنی آخری سانس تک جس اداکار کو یاد کرتے رہے وہ ہیں امیتابھ بچن۔ دونوں کو ایک دوسرے سے کافی محبت تھی اور آخری وقت تک امیتابھ بچن ان کا فون پر حال چال لیتے رہتے تھے۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ان کے نماز جنازے میں بالی ووڈ سے کوئی فنکار نظر نہیں  آئے۔ جبکہ کئی سارے فنکاروں نے ان کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا لیکن اس دکھ کی گھڑی کے وقت ان کے کنبہ کے ساتھ کوئی بھی کھڑا نظر نہیں آیا۔ قادر خان کے دنیا سے رخصت ہو جانے کے بعد گووندا نے کہا تھا کہ وہ میرے والد کے جیسے تھے۔ اس پر سرفراز نے کہا کہ اگر گووندا کو اتنا ہی میرے والد سے پیار تھا تو انہوں نے کبھی ان کا حال جاننے کی کوشش کیوں نہیں کی۔ یہاں تک کہ پاپا کے انتقال کے بھی انہوں نے فون کال تک نہیں کیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *