مودی سرکارپرپھربرسے شترگھن سنہا

Share Article
shatrusinha
بی جے پی کے باغی لیڈرسے مشہورپٹنہ صاحب لوک سبھا حلقہ سے رکن پارلیمنٹ شترو گھن سنہا نے کہا کہ کوئی مجھ سے بھی تو پوچھے کہ میں پارٹی سے ٹکٹ لوں گا یا نہیں۔میری دل کی بات تو کوئی جانے۔دراصل،بی جے پی اس بار پٹنہ صاحب سے شترو گھن سنہا کو ٹکٹ دے گی یا نہیں اس پر جو بحثیں ہو رہی ہیں اسی کو لے کر رکن پارلیمنٹ نے اپنے دل کی بات کہی ہے ۔دراصل شتروگھن سنہا پٹنہ میں ایک پروگرام کے دوران بولتے ہوئے مرکزکی مودی سرکارکی پالیسیوں کی تنقیدکی۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ وہ ہمیشہ ملک کوپارٹی سے بڑا مانا ہے۔ا نہوں نے کہاکی پارٹی سے بڑھ کر عوام ہے ۔عوام کے دکھ درد کو بیان کرنے کا ایک ذریعہ ہو۔کوئی بھی بات پارٹی کے خلاف نہیں کہاہے۔
شتروگھن سنہا نے نوٹ بندی اورجی ایس ٹی کولیکر مرکزی سرکارکی تنقیدکی۔انہوں نے کہاکہ نوٹ بندی سے درمیانی طبقے اور نچلے طبقے کے لوگوں کا روزگار بند ہو گیا ہے،جو خواتین پیسے چھپا کر رکھی تھیں وہ سب بھی نوٹ بندی نے ڈوبا دیا۔انہوں نے کہاکہ نوٹ بندی سے ملک بھاری نقصان ہواہے، جس کی بھرپائی پتہ نہیں کب ہوگی۔یہی حالت جی ایس ٹی کی بھی ہے۔انہو ں نے سوال کیاکہ اگراس میں گڑبڑی نہیں ہے، تواس میں باربارترمیم کی ضرورت کیوں پڑرہی ہے؟کسانوں کی حالت پربولتے ہوئے سنہانے کہاکہ کھیتی اب گھاٹے کا سودا بن گئی ہے۔کسان خودکشی کررہے ہیں۔کسانوں کوبجلی وپانی وغیرہ مفت میں دےئے جانے چاہئے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *