جمعیۃ علماء مظفرنگر کا انتخاب عمل میں آیا 

Share Article
Jamiat-Ulema
جمعیۃ علماء ضلع مظفرنگر کی مجلس منتظمہ کا گذشتہ روز انتخاب عمل میں آ گیا۔ واضح ہو کہ گذشتہ یکم جنوری کو جمعیۃ علماء کا یہ انتخاب ہنگامہ کی نذر ہوگیا تھا، حالات خراب ہوتے دیکھ لکھنؤ سے آئے چاروں مشاہدوں نے ووٹنگ کے ذریعہ انتخاب کرانا چاہا مگر لوگوں نے اس کو بھی نہیں مانا ۔ جس کو دیکھتے ہوئے مشاہدین نے انتخاب ردّ کر دیا تھا۔ اور پورے معاملے کی رپورٹ لکھنؤ صوبائی صدر کو دی تھی۔ جس پر نہایت غور و خوص کے بعد صوبائی صدر مولانا سید اشہد رشیدی نے اپنے دستوری حق کا استعمال کرتے ہوئے ، کمیٹی تشکیل دی اور صوبائی سکریرٹی مولاناظفر احمد کو مظفرنگر بھیجا ۔ انہوں نے صوبائی صدر کا خط تمام موجودہ اراکین کے سامنے پڑھ کر سنایا جو میں مولانا نذر محمد کو ضلع صدر، حاجی شاہد تیاگی کو ضلع جنرل سکریٹری، محمد اکرام قصار کو خازن منتخب کیا۔ اس کے علاوہ نائبین صدور میں مولانا مکرم، مولانا مدثر، حاجی عزیز الرحمن، مولانا عمران، مولانا شاشنواز اور نائبین سکریٹری میں مولانا ریاست ، مولانا عمران، سلیم ملک، حافظ ایوب وقاری سلیم مہربان کو ضلع آفس سکریٹری منتخب کیا گیا۔خصوصی طور سے صوبائی کمیٹی کے مولانا سید سعد نے بتایا کہ صوبائی صدر مولانا سید اشہد رشیدی کا حکم ہے کہ مندرجہ بالا کمیٹی ہی دو سال تک کام کریگی۔ اور پورے 2سال کام کریگی۔ اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائیگی۔حاجی شاہد تیاگی ضلع جنرل سکریٹری نے بتایا کہ اس میٹنگ میں اکثریت سے اراکین منتظمہ کو مطلع کیا گیا تھا، جس میں کافی لوگ موجود رہے۔
میٹنگ میں مولانا قاسم، مفتی تنمیق، مولانا عثمان، مولانا ایوب، مولانا انعام، پردھان مرسلین، عقیل احمد، قاضی جمیل (چیرمین کھتولی) کلیم تیاگی، قاری سلیم مہربان، مولانا طاہر قاسمی، مولانا مدثر، مولانا ایوب، امیر اعظم خان، توحید تیاگی، محمدافضال، نسیم انصاری، حافظ محمد خالد، مولانا مظفر، مولانا شان محمد، ندیم احمد، مولانا عمران، مولانا انعام اللہ، قاری رضوان، قاری عبداللہ، ڈاکٹر حسین وغیرہ کے علاوہ بھار ی تعداد میں جمعیۃ کے اراکین موجود رہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *