سیمسنگ لانچ کرنے جا رہی ہے ایم سیریز،قیمت 10ہزار سے شروع

Share Article
samsung-phones
سیمسنگ(Samsung)اس ماہ اپنی ایم سیریز (M series)لا نچ کرنے جا رہی ہے۔ ایم 10اور ایم 20ماڈل اس ماہ ہی لانچ ہوجائیں گے۔ایم30کے بارے میں بتایا جا رہا کے وہ اگلے ماہ یعنی فروری تک آجائے گا ۔ان دونوں فون کے مارکیٹ میں آجانے سے مڈ رینج (اوسط قیمت والے )فون یعنی شاومی (xiaomi)،اوپو(Oppo)، ویوو (Vivo)کے فونز پر کافی اثر پڑسکتا ہے۔
سیمسنگ کے ان تینوں فونز میں انفینیٹی وی یا انفینیٹی یو سیریز کا ناچ ڈسپلے(notch display) دیا گیا ہے۔آپ کو بتادیں کہ عام طور پر notch display صرف سیمسنگ کے مہنگے فونز میں دیا جاتاتھا ۔
اب ہم آپ کو ان دونوں فونزکی خاصیت اور دونوں کے بیچ کیا فرق ہے اس کے بارے میں بتاتے ہیں :
سیمسنگ ایم 10( Samsung M 10 )میں 6.02انچ کی ڈسپلے دی گئی ہے جبکہ سیمسنگ ایم 20(Samsung M 20)میں 6.13انچ کی ڈسپلے ہے۔

سیمسنگ ایم 10( Samsung M 10 )میںآکٹا کور ایکسیناس 7870کا پروسیسر ملتا ہے اور یہی پروسیسر آپ کو سیمسنگ ایم 20(Samsung M 20)میں ملتا ہے۔

سیمسنگ ایم 10( Samsung M 10 )میں3جی بی کی ریم ملتی ہے جبکہ آ پ کو سیمسنگ ایم 20(Samsung M 20)میں 3اور 4جی بی دونوں کا آپشن مل جائیگا۔

سیمسنگ ایم 10( Samsung M 10 )کی اسٹوریج 16اور32جی بی ہے لیکن سیمسنگ ایم 20(Samsung M 20)میں32اور 64جی بی دونوں کا اپشن دیا گیا ہے۔

سیمسنگ ایم 10( Samsung M 10 )اور سیمسنگ ایم 20 (Samsung M 20) دونوں میں کیمرے بالکل ایک جیسے دیے گئے ہیں فرنٹ کیمرہ 5میگاپکسل کا اور بیک کیمرہ 13میگا پکسل کا۔

سیمسنگ ایم 10( Samsung M 10 )میں 3400mahکی بیٹری ہے اورسیمسنگ ایم 20(Samsung M 20) میں 5000mAhکی بیٹری ملتی ہے جوکہ سیمسنگ ایم 10سے کافی زیادہ ہے۔

سیمسنگ ایم 10( Samsung M 10 )اور سیمسنگ ایم 20(Samsung M 20) دونوں ہی میں آپریٹنگ سسٹم ایک جیسا ہے دونوں ہی میں اینڈورائڈ 8.1اوریو(Oreo) ملتا ہے۔

سیمسنگ ایم 10( Samsung M 10 )کی قیمت 10ہزار رکھی گئی ہے اور سیمسنگ ایم 20(Samsung M 20) کی 15ہزار قیمت رکھنے کا کمپنی نے فیصلہ کیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *