دہلی سے بہار جا رہی ٹرین میں لوٹ پاٹ،مسلح بدمعاش نقدی وزیورات لیکرفرار

Share Article
TrainLoot
نئی دہلی سے بہار جانے والی آنند وہار -بھاگل پور ہفتہ واری ایکسپریس ٹرین نمبر12350میں بدھ کی رات ڈکیتی کا ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔اس ٹرین میں ہتھیاروں کے ساتھ بدمعاشوں نے مسافروں کے ساتھ لوٹ پاٹ کی۔جن مسافروں نے بدمعاشوں کو روکنے کی کوشش ان کو بدمعاشوں نے بہت مارا پیٹا۔اس حادثہ میں بدمعاشوں نے قریب 25لاگھ روپئے کی نقدی اور لیپ ٹاپ ،موبائل اور مسافروں کے زیورات لوٹ لئے۔
لوٹ پاٹ کا یہ حادثہ جمال پور کیول ریلوے کے ارین- دھنوری کے بیچ پیش آیا۔ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے خواتین کو بھی نہیں بخشا ۔بدمعاشوں نے نہ صرف جنرل ڈبے کو لوٹا بلکہ انہوں نے اے سی کوچ کو بھی نشانہ بنایا اور وہاں بھی جم کر لوٹ پاٹ کی اور ایک بھی مسافر کو نہیں چھوڑا۔اس معاملہ کی ایف آئی آر جمال پور تھانے میں درج کرلی گئی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ بدمعاشوں نے چین پولنگ کے ذریعہ ٹرین کو روکا۔
اطلاعات کے مطابق، ڈاکوؤں کے ڈر سے ٹرین کا ڈرائیور ٹرین سے اتر کر چھپ گیا تھا ۔اس دوران ٹرین تقریباً دیڑگھنٹے تک حادثہ کی جگہ پر کھڑی رہی ۔لوٹ پاٹ کرنے کے بعد ڈاکو وہاں سے فرار ہوگئے۔واقعہکی جانکاری ملنے کے بعد حادثہ کی جگہ پر پہنچے جی آر پی اور پولیس کے سامنے لوگوں نے اپنے غصہ کا جم کر اظہار کیا۔بہر کیف پولیس نے معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *