پولیس ہی ہماری سب سے بڑی مخالف :بی جے پی لیڈر

Share Article


بی جے پی کے ایک لیڈر نے جوش میں اپنا ہوش وحواس کھو دیا اور وہ سب کچھ بول دیا جو اسے نہیں بولنا چاہئے بلکہ نہیں سوچنا چاہئے۔ اس لیڈر نے اپنے حامیوں کے تشدد کو یہ کہہ کر حمایت کی کہ تشدد کا سامنا کرنے کے لئے پولیس کے خلاف متحد ہوجاؤ ۔یہ لیڈر بیر بھوم ضلع ، مغربی بنگال کی بی جے پی لیڈر کالوسونا مونڈال ہیں۔انہوں نے اپنے حامیوں کے درمیان یہ بیان دے دیا کہ بنگال میں عوام کے مخالف ترنمول کانگریس نہیں بلکہ ریاست کی پولیس ہیں۔لہٰذا اگر انہیں ایسا لگے کہ ان کے ہدف کو پانے میں پولیس رکاوٹ بن رہی ہے تو بے دھڑک ان پر حملہ کردیں ،جہاں تک کسی طرح کی کارروائی ہونے کی بات ہے تو ایسا کچھ نہیں ہونے دیا جائے گا۔
اگر آپ کے پاس ہتھیار ہے تو پولیس کو دیکھ کر بھاگنے ،چھپانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ آپ انہیں ہتھیار دکھا ئیں تب ہی وہ ہماری بات سنیں گی۔مونڈال نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ کسی ترنمول کانگریس کے ممبر کو نہ ماریں ،کیونکہ ایسا کرنے کی صورت میں مقدمہ ہو سکتا ہے جبکہ پولیس کے ساتھ ایسا کرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔ انہوں نے خاتون ورکروں سے اپنی سیکورٹی کے لئے ہتھیار رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں میں ہم دیکھ چکے ہیں کہ جب بھی کوئی حادثہ ہوا تو پولیس نے اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا۔ایسی صورت میں خواتین کا اپنے ساتھ ہتھیار رکھنا ہی ان کے لئے سیکورٹی کی ضمانت ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *