بارات بیٹی کی آنی تھی،عاشق کے ساتھ فرارہوئی دلہن کی ماں،پڑھیں پوری کہانی

Share Article
mother-absconding-demo-pic
پیارمیں لڑکے اورلڑکیوں کا اپنے عاشق ومعشوق کے ساتھ گھرسے بھاگناعام بات ہے۔آئے دن ایسے واقعات رونماہوتے رہتے ہیں۔بھاگ کرشادی اوربھاگنے والوں میں ہرعمرکے مردوخواتین شامل ہیں۔غیرشادی شدہ افرادکے علاوہ شادی شدہ مردوخواتین بھی اپنے محبوب کے ساتھ بھاگ کرشادی کرتے ہیں، یہ عام بات ہے۔ لیکن اترپردیش کے آگرہ میں ایک ایسامعاملہ سامنے آیاہے جوافسوسناک کے ساتھ ایک عجیب وغریب کہانی بھی ہے۔
دراصل اسی مہینے کے آخرمیں بیٹی کی بارات آنی تھی۔گھرمیں شادی کی تیاریاں چل رہی تھیں، لیکن بیٹی کی شادی سے قبل ہی لڑکی کی ماں اپنے عاشق کے ساتھ فرارہوگئیں۔شادی کیلئے جمع کئے ڈھائی لاکھ روپے اورزیورات بھی ماں اپنے ساتھ لے گئی ۔متاثرہ لڑکی نے یہ الزام لگاتے ہوئے تھانہ میں تحریردی ہے۔ معاملے کی جانچ میں پولس لگ گئی ہے۔ یہ معاملہ اترپردیش کے نیوآگرہ تھانہ علاقے میں پیش آیاہے۔
نیوآگرہ تھانہ علاقہ رہائشی ایک لڑکی نے تھانے میں تحریر دی ہے۔اس میں کہاگیاہے کہ اس کے والدکی قریب 9سال پہلے موت ہوتھی۔ وہ گھروں میں کام کرکے خاندان کی روزمرہ کی ضروریات میں مددکرتی ہیں۔اس کے والدکے ایک دوست کا گھرپرآنا جاناتھا۔کچھ دنوں بعدوالدکاایک اوردوست گھرپرآنے لگا۔لڑکی نے بتایاکہ اسی ماہ کے اخیرمیں اس کی شادی کی تاریخ طے ہے۔گھرمیں شادی کی تیاریاں چل رہی ہیں۔شادی کیلئے ایک ایک کرکے ڈھائی لاکھ روپے کی رقم اورکچھ زیورات جمع کئے تھے۔الزام ہے کہ 28دسمبرکوگھرآنے والے دونوں لوگ اس کی ماں کوساتھ لے گئے ۔ماں روپئے اورزیوربھی ساتھ لے گئی۔
لڑکی کا الزام ہے کہ جب اس نے دونوں لوگوں سے ماں کوواپس گھربھیجنے کی بات کہی توانہوں نے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔کہاکہ اب اپنی ماں کوبھول جاؤ۔ وہیں متاثرہ لڑکی نے پولس سے اپنی ماں اورشادی کیلئے جمع رقم اورزیورات واپس دلانے کی مانگ کی ہے ۔پولس معاملے کی جانچ میں لگ گئی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *