مولانا حسیب صدیقی کا انتقال ایک عہد کا خاتمہ :نامور علماء کرام و ملی رہنماء 

Share Article
جمعیۃ علماء ہند کے قومی خازن اور مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے جنرل منیجر مولانا حسیب صدیقی کے انتقال سے ملی ،تعلیمی، سماجی اور سیاسی حلقوں کی فضاء مغموم ہوگئی۔ ان کے انتقال پر ملک کی نامور شخصیات نے گہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے مولانا حسیب صدیقی کے انتقال کو ملک و ملت بالخصوص دیوبند کا عظیم خسارہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ مولانا حسیب صدیقی ایک عہد ساز شخصیت تھے ،جنہوں نے دیوبند میں خدمت خلق کی عظیم الشان کارنامہ انجام دیاہے۔ مولانا کے انتقال پر یہاں کے مدارس و مکاتب میں قرآن خوانی کرکے دعاء ایصال ثواب کا اہتمام کیا گیا۔
Mufti-Abul-Qasim
دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوبالقاسم نعمانی نے مولانا حسیب صدیقی کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ مولانا حسیب صدیقی کے اندر لوگوں کی خدمت کا جذبہ کوٹ کوٹ بھرا ہو اتھا، ا ن کے ماتحت چل رہے درجنوں ادارہ اس کی زندہ مثا ل ہے،مرحوم نے خاص طورپر تعلیمی دنیا میں جو کردار ادا کیاہے اس کے لئے انہیں ہمیشہ یا د کیاجاتا رہے گا،دیوبند میں انہوں نے عظیم الشان ملی خدمت انجام دی ہے، اللہ پاک ان کی مغفرت فرماکر درجات بلند فرمائے۔
Qari-mohammed-Usmanجمعیۃ علماء ہند کے صدر قاری سید عثمان منصور پوری نے کہاکہ مولانا حسیب صدیقی نے کا انتقال جمعیۃ علماء ہند کے لئے بڑا نقصان،ایک عرصہ سے مولانا مرحوم جمعیۃ علماء ہند کے خازن تھے ،مولانا نے اپنے کام کو ہمیشہ پوری ایمانداری سے انجام دیا اور جمعیۃ علماء کی سچے دل سے خدمت کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مولانا مرحوم کا انتقال ہمارا ذاتی خسارہ ہے،اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرماکر درجات بلند فرمائے۔
Moulana-Arshad-Madni
مولانا حسیب صدیقی کے انتقال پر جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی نے مولانا حسیب صدیقی کے انتقال پر شدید صدمہ کااظہا رکر تے ہوئے کہاکہ مولانا حسیب صدیقی کا انتقال نہ صرف دیوبند بلکہ ملت کا نقصان ہے، وہ خانوادہ مدنی سے خاص انسیت اور تعلق رکھتے تھے ،ہمارے ساتھی تھے ،ان کے انتقال سے مجھے ذاتی صدمہ پہنچاہے ،اللہ تعالی مرحوم کی بال بال مغفرت فرماکر درجات بلند فرمائے اور متعلقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔
Mahmood-Madni
جمعیۃ قومی سکریٹری مولانا سید محمود مدنی نے مولانا حسیب صدیقی کے انتقال پر گہرے رنج وغم اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مولانا حسیب صدیقی کا انتقال ایک عہد کاخاتمہ ہے ۔ انہوں نے مولانا مرحوم کے انتقال کو بڑا حادثہ قرار دیا ،انہوں نے مولانا مرحوم سراپہ شخصیت تھیں وہ خانوادہ مدنی کے مخلص تھے ،جنہوں نے ہمیشہ جمعیۃ کے کاموں کو پوری دیانتداری کے ساتھ انجام دیتے ہوئے دیوبند میں خدمت خلق کے لئے عظیم کارنامے انجام دیئے ہیں۔ ان کا انتقال عظیم ملی و سماجی نقصان ہے جس کی بھرپائی آسانی سے نہیں ہوگی، اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرماکر درجات بلند فرمائے۔
Moulana-Sufiyan-Qasmiدارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی نے مولانا حسیب صدیقی کو انتقال کو دیوبند کی تاریخ کے ایک باب کا خاتمہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ مولانا حسیب صدیقی نے سرزمین دیوبند پر تعلیمی،سماجی اور سیاسی خدمات کی جو تاریخ رقم کی ہے وہ کبھی فراموش نہیں کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مولانا حسیب صدیقی جیسی محبت اور خلوص آج کے دور میں کم ہوگیاہے، خانوادہ قاسمی بھی وہ بے انتہامحبت کرتے تھے، اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرماکر درجات بلند فرمائے۔
m.l.a-kunwar-birjeeshممبر اسمبلی کنوربرجیش سنگھ نے ہندو مسلم ایکتا کے علمبردار مولانا حسیب صدیقی کے انتقال پر گہرے رنج و دکھ کااظہار کیا، انہوں نے کہاکہ حسیب صدیقی سچے عوامی خدمتگار تھے ،تعلیمی میدان میں انہوں نے جو عظیم کانارمے انجام دیئے ہیں ان سے دونوں فرقے کے نوجوانوں کو فائدہ پہنچ رہاہے، ان کا انتقال ہمارے لئے گہرے رنج وغم کااظہار کیا ۔
Nawaz-Deobandiعالمی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی نے مولانا حسیب صدیقی کے انتقال پر رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے انتقال ایک صدی کے خاتمہ سے تعبیر کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حسیب صدیقی سے میرا دیرینہ اتعلق تھا، بچپن سے اب تک ان کے سایہ میں زندگی گزری ہے اور زندگی کا کوئی پہلو ایسا نہیں جہاں ان کامشورہ اور خلوص شامل نہ ہو ۔انہوں نے کہاکہ مولانا حسیب صدیقی محبت اورخلوص کا عظیم مجسمہ تھے، ان کارخصت ہونا ہمارے لئے گہرتکلیف کا باعث ہے۔ اللہ پاک مرحو م کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرکاکر ہم سب متعلقین اور بچوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
علاوہ ازیں سابق ممبر پا رلیمنٹ قاضی رشید مسعود،سابق ممبر آف پالیمنٹ سعید الزماں، سابق ممبر اسمبلی معاویہ علی ،دارالعلوم وقف دیوبند کے شیخ الحدیث مولانا احمد خضر شاہ مسعودی، جمعیۃ علماء ہند کے صوبائی صدر مولانا متین الحق اسامہ قاسمی، دارالعلوم زکریا دیوبند کے مہتمم مفتی شریف خان قاسمی، بی ایس پی لیڈر حاجی فضل الرحمن علیگ،رکن اسمبلی سنجے گرگ،رکن اسمبلی مسعود اختر،رکن اسمبلی نریش سینی، نامور قلمکار مفتی ساجد کھنجناوری،نامور قلمکار مولانا ندیم الواجدی،مولانا نسیم اختر شاہ قیصر ،ڈاکٹر عبید اقبال عاصم،جامعہ رحمت گھگرولی کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی، جامع مسجد کلاں سہارنپور کے منیجر مولانا فرید مظاہری، جمعیۃ علماء ہند کے صوبائی سکریٹری مولانا محمدمدنی، ،جامعہ طبیہ دیوبند کے سکریٹری ڈاکٹر انور سعید،معروف روحانی معالج فہیم عثمانی،کالم نگار کمل دیوبندی،مولانا شمشیر الحسنی قاسمی،جمعیۃ علماء دیوبند کے نائب صدر چودھر ی صادق ،ضلع سکریٹری سید ذہین احمد وغیرہ سمیت ملک کی نامور شخصیات نے تعزیت کااظہار کیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *