اب لولانے بھی پپویادوکوکہہ دیا معاف کرو

Share Article
pappu-yadav
جن ادھیکارپارٹی کے سربراہ پپویادوکیلئے سیاسی گلیارے سے بری خبرآرہی ہے۔لوک سبھا الیکشن میں ٹکٹ کیلئے پپویادو کولالوپرساد یادوسے بڑی امیدیں تھیں۔تیجسوی یادوکے انکارکے بعد بھی پپویادولگاتارلالوپرسادیادو کاگنگان کرتے رہے ہیں۔ پپویادوکوپورا بھروسہ تھاکہ وہ لالوپرساد یادو ٹکٹ کیلئے منالیں گے لیکن انہیں اس کام میں مایوسی ہاتھ لگی ۔دراصل رانچی میں پپویادو نے لالو پرساد یادوسے ملنے کیلئے عرضی دی تھی جسے لالوپرساد یادو نے نامنظورکردیا۔
غورطلب ہے کہ ہفتہ لالویادوکوتین لوگوں سے ملنے کی اجازت ہے۔اس ہفتہ کیلئے پپویادونے ملنے کیلئے عرضی دی تھی لیکن لالواس تجویزکوٹھکراتے ہوئے ملنے کا وقت نہیں دیا۔اس واقعہ کے بعد پپویادوکوبڑاجھٹکالگاہے۔اب پپویادو کومہاگٹھ بندھن سے ٹکٹ ملنے کے امکانات کم ہی ہیں۔اب ان کے سامنے کانگریس کے سہارے کاہی محض ایک آپشن بچ گیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *