زور سے بول کر جھوٹ کو سچ بنانا چاہتے ہیں تیجسوی

Share Article
sanjay-singh
جے ڈی یو کے ترجمان سنجے سنگھ کا تیجسوی یادو پر حملہ جاری ہے۔انہوں نے تیجسوی پر حملہ بولتے ہوئے کہا ہے کہ زور سے بولنے سے جھوٹ سچ نہیں ہو سکتا ۔سنجے نے کہا کی تیجسوی کو اپنے ماں باپ کے 15سال کی دور حکومت یاد کرنا چاہیے ۔وہ ایک ایسا دور تھا جن بہار میں 118قتل ہوئے تھے ۔سال 2000سے لیکر 2004کے بیچ آر جے ڈی کے دور حکومت میں پوری ریاست میں 14767قتل ہوئے تھے اور 3888ریپ کے واقعات ہوئے تھے اور اغوا کرنے کے 8159معاملات درج ہوئے تھے ۔جے ڈی یو کے خاص ترجمان نے کہا کی نتیش کمار کے دورحکومت میں قانون سے اوپر کوئی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تیجسوی یادو کی پارٹی کا سپہ سالار شہاب الدین جیسے لوگ ہیں جو خود مجرموں کا گنگان کرتا ہو ،وہ کسی پرکیا الزام لگائے گا ۔یہی وجہ ہے کہ اپنے دور حکومت میں کئے کی سزانہ صرف آپ کے والد محترم بھگت رہے ہیں بلکہ شہاب الدین جیسے سپہ سالار کو بھی بھگتنا پڑ رہا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *