دل ہی تو ہے 

Share Article


زندگی کے لئے دل کادھڑکنا ضروری ہے۔مگر کبھی کبھی یہ کسی خاص لمحے ،پل اور منظر میں ایسا گم ہوجاتا ہے کہ گویا دھڑکنا ہی بھول جاتا ہے اور پھر وہ سب کچھ ہونے لگتا ہے جس میں نہ عمر کا خیال رہتا ہے ہے اور نہ ہی عہدے کا۔
جی ہاں! ایک 63 سالہ لیڈر کا دل ایسا دھڑکا کہ وہ ایک طالبہ کے ساتھ ’’ آنکھ مارے ‘‘ گانا پر ڈانس کرنے لگے۔ یہ لیڈر مادھوکار کودکے ہیں جوکہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے لیڈر ہیں۔ وہ مہاراشٹر کے بھاندرا گوندیا سے لوک سبھا کے ایم پی ہیں ۔وہ ایک پروگرام میں شریک تھے، جہاں مذکورہ گانے پر جب طالبات نے ڈانس کیا تو ان کے قدم میں بھی جنبش پیدا ہونے لگی اور انہوں نے فرط نشاط میں ان کے قدموں سے قدم ملا کر یہ جناب بھی جھومنے لگے۔کسی نے سچ ہی کہا ہے کہ ماحول مست ہو تو دل بے قابو ہوہی جاتا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *