ون ڈے سیریز:ہندوستان اورآسٹریلیاکے درمیان پہلامیچ 12جنوری سے،تین مسلم کھلاڑی ٹیم میں شامل

Share Article
team-india file photo
ہندوستان اورآسٹریلیاکے بیچ تین میچوں کی ونڈے سیریزکا آغازہفتہ یعنی 12جنوری سے ہورہاہے۔پہلا ونڈے میچ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پرکھیلاجانا ہے۔اسی میدان پرہندوستان اورآسٹریلیاکے بیچ چارمیچوں کی ٹیسٹ سیریزکاآخری ٹیسٹ کھیلا گیاتھا، جوبارش کے باعث ڈرا پرختم ہواتھا۔ٹیسٹ سیریزہندوستان 2-1سے اپنے نام کی تھی۔
پہلا ون ڈے میچ 12جنوری 2019کوہندوستان اورآسٹریلیاکے بیچ سڈنی میں ہندوستانی ٹائم کے مطابق7:50بجے کھیلاجائیگا۔جبکہ دوسرا میچ 15جنوری کوایڈیلیڈ گراؤنڈ پر8بجکر50منٹ پر۔وہیں تیسراون ڈے میچ 18جنوری کوملبورن میں ہندوستانی اوقات کے مطابق 7بجکر50منٹ پرکھیل جائے گا۔
ون ڈے سیریزمیں ہندوستانی ٹیم میں تین مسلم کھلاڑی کوشامل کیاگیاہے۔ٹیم اس طرح ہے:وراٹ کوہلی(کپتان)، روہت شرما (نائب کپتان)، کے ایل راہل، شیکھردھون، امبتی رائیڈو، دنیش کارتک، کیدارجادھو، مہندرسنگھ دھونی(وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، کلدیپ یادو، یوجوندرچہل، رویندرجڈیجہ، بھونیشورکمار، محمدسمیع ، خلیل احمد اورمحمد سراج شامل ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *