ابھیشیک کس طرح اقرار محبت کے ساتھ ایشوریہ سے شادی کی پیشکش کی تھی

Share Article
aishwariya rai

نئے سال میں لوگوں نے نئے نئے عزم اور ارادے کیے ہوں گے لیکن بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے اپنے ماضی کی اس خوبصورت یادوں کو لوگوں کے ساتھ شیئر کیا جسے سوچ کر وہ آج بھی خوشی سے جھوم اٹھتی ہیں۔

 

ہندو بیوہ خاتون مسلم نوجوان سے شادی کرنے کیلئے مندر پہنچی، پولیس نے لیا حراست میں

ایک میگزین کے ساتھ انٹرویو میں ایشوریہ رائے نے بتایا کہ2007 میں ابھیشیک بچن نے کس طرح اقرار محبت کے ساتھ ان سے شادی کی پیشکش کی تھی۔ ایشوریہ نے بتایا کہ ابھیشیک کے ساتھ ان کی فلم ‘گرو کی ریلیز سے پہلے نیو یارک کے ہوٹل کے کمرے کی بالکنی میں گھٹنوں پر بیٹھ کر ابھیشیک نے ایک انگوٹھی کے ساتھ انھیں پروپوز کیا تھا۔

 

’دی اکسیڈینٹل پرائم منسٹر‘ فلم پر تنازع گہرایا، ٹریلر پر روک کے لیے عدالت سے فریاد

 

ایشوریہ کا کہنا تھا کہ وہ لمحہ کسی خواب کی مانند تھا۔ ایشوریہ کے مطابق اس کے بعد فلم ‘جودھا اکبر کے سیٹ پر جب ابھیشیک ان سے ملنے آئے تو ان کی شادی کا سین شوٹ ہو رہا تھا اور وہ دلہن بنی بیٹھی تھیں سب کچھ جادوئی سا لگ رہا تھا کیونکہ اصل زندگی میں ان کی شادی ابھیشیک سے ہونے والی تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *