سوتیلے باپ نے بیٹی کی عزت لوٹی

Share Article

اترپردیش کے شاملی ضلع کے کاندھلہ شہر میں 16 سالہ لڑکی کو سوتیلے باپ اور اس کے رشتہ کے بھائی نے مبینہ طور پر آبروریزی کی ۔ انہوں نے اس حیوانیت کا ایک ویڈیو بھی بنایا ۔

 

پولیس ہی ہماری سب سے بڑی مخالف :بی جے پی لیڈر

اترپردیش کے شاملی ضلع کے کاندھلہ شہر میں 16 سالہ لڑکی کو سوتیلے باپ اور اس کے رشتہ کے بھائی نے مبینہ طور پر آبروریزی کی ۔ انہوں نے اس حیوانیت کا ایک ویڈیو بھی بنایا ۔ ایک افسر کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کو پیش آیا اور پولیس نے متاثرہ کے تیلے باپ وسیم اور اس کے رشتہ دار تنویر کے خلاف مختلف دفعات اور پوسکو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے ۔ دونوں ملزمین فی الحال فرار ہیں۔ متاثرہ کی ماں کے ذریعہ درج کرائی گئی شکایت کے مطابق ملزمین نے اس کی بیٹی کی آبروریزی کی اور اس کا ایک ویڈیو بناکر اس کو خاموش رہنے کی دھمکی دی ۔ شکایت کنندہ نے پہلے شوہر کے انتقال کے بعد گزشتہ سال اکتوبر میں وسیم سے دوسری شادی کی تھی ۔

 

سعودی عرب سے بھاگی 18سال کی لڑکی نے کہا، اسلام چھوڑ دیا، پریوار مارڈالیں گے

 

افسر کے مطابق ملزمین کو گرفتار کرنے کیلئے تلاشی مہم شروع کردی گئی ہے۔ اس درمیان ایک دیگر واقعہ میں ٹرک ڈرائیور نے 16 سالہ لڑکی کا مبینہ طور پر جنسی استحصال کیا اور مخالفت کرنے پر اس کی پٹائی بھی کی ۔ یہ واقعہ شاملی ضلع میں پیش آیا۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *