سردیوں جلدکی خشکی دورکرنے کیلئے اپنائیں یہ 5ٹپس

Share Article
dry-skin
سردیوں میں ہر کسی کی اسکن خشک ہو جاتی ہے۔دنیا میں مرد ہوں یاخواتین جلد (اسکن)کی کسی نہ کسی پریشانی میں ہمیشہ مبتلا رہتے ہیں مگر کاموں میں مصروف رہنے کی وجہ سے اپنی جلد کی حفاظت نہیں کر پاتے اورجلدکی حفاظت کیلئے مہنگے مہنگے پرو ڈکٹس استعمال کر تے ہیں۔ خاص کر سردیوں میں ہر کسی کی اسکین خشک ہو جاتی ہے۔ہر کوئی چاہتا ہے کہ اس کی اسکن ہمیشہ چمکتی دمکتی رہے ۔اگر ا پ بھی ایسا ہی چاہتے ہیں تو یہ ٹپس آپ کے لیے بہت فائدے مندثابت ہوں گے ۔تو آئے ہم کوجلد کی خشکی دورکرنے کیلئے پانچ ٹپس بتاتے ہیں:
.ناریل کے تیل سے روزانہ جلدکی مالش کریں،اس سے اسکن(جلد) نرم اور چمکلی بنتی ہے ۔
.اگر آپ کی جلد بہت زیادہ خشک ہے تو رات کو سونے سے پہلے بادام یا زیتون کے تیل کی مالش کیجیے۔
.کیلا اور پاپپیتے کا فیس پیک لگائے،اس سے اسکن ٹائٹ رہے گی ۔
.ایک انڈے کی زردی کو سنترے کے رس ،زیتون کا تیل،لیموں کے رس اور گلاب کا عرق کے ساتھ ملاکر پیسٹ تیار کر لیں اس کو صبح نہانے سے پہلے 15 منٹ کے لیے چہرے پر لگا کر گنگنے (نیم گرم) پانی سے دھوئیں، اس سے سردیوں میں بھی آپ کی اسکن خشک نہیں ہوگی اور نکھار بھی آجائے گا۔
.اگر اپکے ہونٹ خشک اور پھٹے ہوئے ہیں تو رات کو گھی لگا ئیں۔
نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات میں اضافے کے لیے شائع کیا گیا ہے۔مضمون میں دی گئی کسی بھی تجویز پر عمل کرنے سے قبل معالج سے مشورہ و ہدایت ضرور حاصل کریں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *