جے این یومعاملے میں چارج شیٹ داخل

Share Article
kanhaiya-kumar-and-shehla-r
قومی راجدھانی دہلی میں واقع جواہرلال نہرویونیورسٹی (جے این یو) میں ملک مخالف نعرے بازی کی مبینہ معاملے میں دہلی پولس کی اسپیشل سیل نے پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں چارج شیٹ داخل کردی ہے۔چارج شیٹ میں کل 10اہم ملزم بنائے گئے ہیں جس میں کنہیاکمار، عمرخالد اورانربان بھٹاچاریہ ہیں۔چارج شیٹ میں اہم ملزم کنہیاکمار، انربان بھٹاچاریہ ، عمرخالد ، سات کشمیری طلبا اور36دیگرلوگ ہیں۔
دہلی پولس نے آئی پی سی کی دفعات 124اے (ملک مخالف)323(چوٹ پہنچانا)، 465(جعل سازی) ، 471(جعلی دستاویزکاغلط استعمال کرنا)، 143(غیرقانونی طریقے سے جمع ہوجا)، 149(مشترکہ ہدف کیلئے غیرقانونی طریقے سے اکٹھاہونا)، 147(دنگاکرنا) اور120بی (مجرمانہ سازش رچنا) کے تحت داخل کی ہے۔جس چارج شیٹ میں سی پی آئی لیڈر ڈی راجہ کی بیٹی اپراجیتا، جے این یوکے سابق طلبایونین کے صدر کنہیاکمار، عمرخالد، انربان بھٹاچاریہ، شہلا راشد، عاقب حسین، مجیب حسین، منیب حسین عمرگل، ریایارسول اوربشیربھٹ سمیت دیگرکے نام شامل ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *