کورٹ سے لالویادوکوجھٹکا،مہاگٹھ بندھن میں سیٹوں کی تقسیم کا کیاہوگا؟

Share Article
lalu-yadav
رانچی ہائی کورٹ نے لالوپرسادیادو کی ضمانت کی عرضی کوخارج کردیاہے۔ مہاگٹھ بندھن کا پوراالیکشن کا مستقبل لالویادوکی ضمانت پرٹکاہواتھا۔لیکن کورٹ کے فیصلے نے مہاگٹھ بندھن کے لیڈروں کومایوس کردیا۔مہاگٹھ بندھن کے سامنے سب سے بڑا چیلنج سیٹوں کی تقسیم کا ہے۔امیدتھی کہ جیل سے باہرآنے کے بعد لالوپرساد اس پیچیدہ معاملے کوآسانی سے نپٹادیں گے کیونکہ لالوپرسادکی بات ہرکوئی ماننے کومجبورہوجاتاہے۔لیکن اب لالوکی غیرموجودگی سے مہاگٹھ بندھن میں سیٹوں کی تقسیم ہوناکافی مشکل کام ہوگیاہے۔خاص کر جیتن رام مانجھی اورکانگریس کے دعوؤں کودیکھتے ہوئے ایسا لگ نہیں رہاہے کہ یہ معاملہ اتنی آسانی سے حل ہوجائے گا۔
لالوکے باہرنہ آنے سے دوسری پریشانی انتخابی پالیسی بنانے میں بھی ہوسکتی ہے۔ نتیش کمارکے چالوں کوبے اثر کرنے کا ہنرلالوپرساد بخوبی جانتے ہیں اسلئے اب یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ نتیش کمار کواب اپنی سیاسی ہدف سادھنے میں زیادہ آسانی ہوگی۔ لالوپرساد گٹھ بندھن کی سیاست کے ہیرو مانے جاتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ان کے مخالفین ان سے گھبراتے ہیں۔کورٹ کے فیصلے کے بعد این ڈی اے خیمے میں راحت ہے جہاں تک مہاگٹھ بندھن کا سوال ہے تواس کا ہرلیڈر حیران وپریشان دکھائی پڑرہاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *