الیکشن کے اعلان سے پہلے راہل گاندھی کریں گے کانگریسیوں کو ریچارج

Share Article
rahul-gandhi
پٹنہ کا تاریخی گاندھی میدان 3فروری کوکانگریس کی زمینی طاقت کا گواہ بننے جا رہا ہے۔تقریباً30سال بعد کانگریس اپنے بل بوتے پر کوئی بڑی ریلی گاندھی میدان میں کرنے والی ہے۔راہل گاندھی خود اس جلسہ کو خطاب کرنے والے ہیں اور سست پڑے کانگریسیوں کو ریچارج کرنے والے ہیں۔ان دنوں پٹنہ میں اس ریلی کو لیکر تیاریاں زور شور سے چل رہی ہیں۔اسی سلسلے میں سدانند سنگھ اپنے گھر پر بھی میٹنگ بھی کی تھی ۔میٹنگمیں پارٹی کے قانون ساز اورپارشدوں کو ٹاسک دیا گیا تھا کہ اپنے علاقے میں جاکر لوگوں کو کانگریس کی ’جن آکنشا ریلی‘ میں آنے کی دعوت دیں ۔بتایا جا رہا ہے کہ پارٹی کے اراکین اسمبلی اور کونسلروں کو کم سے کم دیڑھ لاگھ لوگوں کو اکٹھا کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ ان نمائندوں نے بھی بھروسہ دلایا ہے کہ وہ اس ٹاسک کو ہر حال میں پورا کریں گے۔اس میٹنگ میں 26جنوری کے بعد پورے بہار میں عوامی رابطہ مہم چلانے کا بھی فیصلہ لیا گیا ۔کانگریس کو پتہ ہے کہ اگر گاندھی میدان میں بھیڑ نہیں آئی تو لوک سبھا الیکشن اور آگے اسمبلی الیکشن کے لئے کارکردگی دھری کی دھری رہ جائے گی ۔دوسری طرف پردیش کانگریس ریلی میں بھیڑ جمع کرکے راہل گاندھی کا بھروسہ جیتنے کی کوشش کررہی ہے۔اتنا طے ہے کہ جو اس ریلی میں ہیرو بن کر ابھرے گا آگے آنے والے اسمبلی الیکشن میں اس کا ہی چہرہ آگے چمکے گا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *