پُر اسرار بدبو میں ڈوبا ہوا ایک شہر

Share Article


کبھی کبھی ایسی چیز دیکھنے اور سننے کو ملتی ہے جس پر نہ صرف حیرانی ہوتی ہے بلکہ اس پر یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے ۔مگر ایسا ہورہاہے۔ ایران کی راجدھانی تہران میں ان دنوں کچھ ایسا ہی سننے کو مل رہا ہے ۔ایک پُراسرار بدبو نے پورے شہر کی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔یہ بدبو سڑی ہوئی مچھلی کی طرح ہے۔شہر کے لوگ اس بدبو سے پریشان ہیں ۔مگر اب تک اس راز کا پتہ نہیں چل سکا ہے کہ آخر یہ بدبو کہاں سے آرہی ہے۔
حالانکہ یہ بات بھی کہی جارہی ہے کہ یہ بدبو شہر میں ایک گڑ پائپ لائن کے پھٹنے سے پیدا ہورہی ہے مگر شہر کی میونسپل کمیٹی سے اس طرح کے کسی بھی پائپ کے پھٹنے سے انکار کیا ہے۔اس بدبو کی وجہ سے جہاں لوگ پریشان ہیں ،وہیں کچھ لوگ اس پر چٹکیاں بھی لے رہے ہیں۔ ایک آدمی نے اپنے ٹویٹ پر لکھا کہ یہ بدبو ملک میں پھیلی بد عنوانی ، ناانصافی اور گھوٹالوں کی ہے۔بہر کیف یہ ایک بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے اور حکومت کو اس پر سنجیدگی سے کچھ کرنا ہوگا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *