ایس پی -بی ایس پی گٹھ بندھن پرچراغ پاسوان کا بڑا بیان

Share Article
chirag-paswan
اترپردیش میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) اوربہوجن سماج پارٹی( بی ایس پی) گٹھ بندھن پر لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی )رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان نے کہا کہ اترپردیش میں مایا وتی اور اکھلیش کے گٹھ بندھن کو ہلکے میں لینا غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا الیکشن میں ہم کو طاقت کے ساتھ اترنا ہوگا ۔الیکشن تو ہے لیکن یہ بھی سچ ہے کہ آمدنی سے زیادہ جائیدادجمع کرنے والے بد عنوان لوگوں کا یہ گٹھ بندھن ہے۔ چراغ پاسوان نے کہا کہ تیجسوی کے ملنے کا کوئی اثر نہیں ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اس گٹھ بندھن کا اثر نہ بہار میں نہ ہی یو پی میں ہوگا۔بہار میں نتیش کمار کے آنے کے بعد این ڈی اے کافی مضبوط ہوا ہے۔35سے کم سیٹیں این ڈی اے کو نہیں ملیں گی۔
ادھرسماجوادی پارٹی (لوہییا )کے شیوپال یادو نے کہا کہ ہماری پارٹی کسی بھی حال میں بی جے پی سے گٹھ بندھن نہیں کرے گی۔ہم پر الزام لگانے والوں کو پتہ ہے ،کون کس کے ساتھ ہے۔پارٹی لوگ سبھا الیکشن کے لئے پوری طرح تیار ہے۔یادو اتوار کو پردیش مہیلا ایگزیکٹیو کی پہلی میٹنگکو خطاب کررہے تھے۔خواتین کی حفاظت پر انہوں نے کہا کہ ابھی تک سرکار نے کوئی بھی پلان نہیں بنایا ہے۔خواتین اور بچوں کو لیکر بی جے پی سرکار پوری طرح سے فیل رہی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *