گذشتہ ایک سال میں بالی ووڈ کے کئی ستارے ہوئے کینسرکا شکار

Share Article
cancer-victims
کچھ مہینے پہلے بالی ووڈ کے سنجیدہ اداکارعرفان خان نیوروانڈوکرائن ٹیومراوربالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے کوکینسرہونے کی خبرنے لوگوں کوچونکادیاتھا۔اب بالی ووڈ ایک اوربری خبرآرہی ہے۔خبروں کے مطابق، بالی ووڈ کے مشہوراداکاروفلم سازراکیش روشن کوکینسر ہوگیاہے۔دراصل،بالی ووڈ اداکار ریتک روشن نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں انکشاف کیا کہ انکے والد فلم میکر راکیش روشن کچھ ہفتے پہلے Squamous Cell Carcinomaکی پہلی اسٹیج ڈائیگنازہوئی۔اسے عام زبان میں سمجھیں تو یہ ایک طرح کا کینسر ہے۔اس میں غیر معمولی سیلس کی گروتھ گلے میں بڑھ جاتی ہے۔
ریتک روشن نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ راکیش روشن کے ساتھ ورک آؤٹ کرتے دکھے۔اس میں انھوں نے لکھا، میں نے آج صبح ڈید سے ورک آؤٹ کرنے کے لئے بولا،مجھ پتا تھا وہ سرجری کے دن بھی ورزش کرنا نہیں چھوڑیں گے۔حال ہی میں گالے میں Squamous cell Carcinomaکا پتہ چلا ہے ۔آج وہ اپنی جنگ لڑیں گے ۔انہو ں نے آگے لکھاکہ ’ہم خوش قسمت ہیں کہ ہماری فیملی کو آپ کے جیسا رہنما ملا ۔اگر راکیش روشن کیا آنے والی فلم کی بات کریں تو وہ ان دنوں کرش 4کی تیاری میں لگے ہوئے ہیں۔اس فلم میں ایک بارپھرراکیش روشن اپنے بیٹے ریتک روشن کے ساتھ کام کریں گے۔اس سے پہلے اس فلم کی ساری سیریزہٹ رہی ہیں۔
rakesh-roshan
گذشتہ دنوں بالی ووڈ کے سنجیدہ اداکارعرفان خان نیوروانڈوکرائن ٹیومراوربالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے کوکینسرہونے کی خبرنے لوگوں کوچونکادیاتھا۔سونالی بیندرے نیویارک میں سات مہینے تک علاج کرانے کے بعد ممبئی واپس آئی ہیں۔عرفان گذشتہ سال مارچ سے ہی لندن میں اپنی بیماری کا علاج کرارہے ہیں۔
قابل ذکرہے کہ اداکارہ نفیسہ علی نومبر2018میں اس بات کا خلاصہ کیاتھاکہ وہ اسٹیج 3کینسرسے متاثر ہیں۔فی الحال ان کا علاج چل رہاہے اورکیمیوتھراپی کی وجہ سے انہیں سرکے بال بھی کٹوانے پڑے۔اسی طرح نومبر2018میں بالی ووڈ ادکارآیوشمان کھران کی بیوی طاہرہ کشیپ نے اپنے بریسٹ کینسرکی جانکاری دی تھی۔افسوس کی بات یہ ہے کہ سرجری ہونے کے بعد انہیں دوبارہ کینسرہوگیا لیکن وہ لگاتارعلاج کرواتی رہی اورفینس کوہیلتھ کی اپڈیٹس دیتی رہیں۔آخرکارفینس کی دعائیں رنگ لائی اوردودن پہلے ہی ان کی آخری کیمیوتھراپی ہوئی جس کی خوشی انہوں نے انسٹگرام پرشیئرکی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *