بولڈ اور بنداس اداکارہ ہیں کلکی کوچلین

Share Article
kalki kochlin

کلکی آج اپنی 35ویں سالگرہ منا رہی ہیں اور ان کی سالگرہ کے موقع پر آئیے بات کرتے ہیں ان کے بولڈ بیانات کے بارے میں:

 

کلکی کوچلین بےحد ہی بولڈ اور بنداس اداکارہ ہیں اور وہ ہر معاملہ پر بڑی بے باکی سے اپنی رائے رکھتی ہیں۔ سیکس جیسے موضوع پر بھی کلکی بے جھجک بیان دیتی ہیں۔ کلکی آج اپنی 35ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ کلکی کی پیدائش 10 جنویر 1984 کو ہوئی۔ کلکی نے اپنے کریئر کی شروعات سال 2009 میں فلم ’دیو ڈی ‘ سے کی تھی۔ کلکی کی سالگرہ کے موقع پر آئیے بات کرتے ہیں ان کے بولڈ بیانات کے بارے میں۔ کلکی کوچلین نے اپنے نیوڈ فوٹو شوٹ کے بارے میں کہا تھا، ’مجھے لگتا ہے کہ آپ کو اپنے جسم پر فخر کرنا چاہئے نہ کہ یہ سوچنا چاہئے کہ دنیا اس بارے میں کیا کہےگی۔ میں نے آج تک جو بھی کیا ہے اس پر کبھی کسی طرح کی شرم نہیں آئی ہے۔ جو میں کرتی ہوں اس سے مجھے خوشی ملتی ہے۔

 

 

کلکی نےبتایا تھا، ’’ میں آج اپنے ساتھ ہوئے جنسی استحصال کے بارے میں اس لئے بات نہیں کر رہی ہوں کیوں کہ مجھے کسی کی ہمدردی چاہئے، بلکہ میں اس لئے اس بارے میں بتا رہی ہوں تاکہ اور لوگ اپنی آواز میری آواز سے ملا سکیں‘‘۔ بتا دیں کہ 9 سال کی عمر میں کلکی جنسی استحصال کا شکار ہوئی تھی اور ڈر کی وجہ سے انہوں نے کئی سالوں تک یہ بات پوشیدہ رکھی۔ فلمیں میں بولڈ سینس کو لے کر مشہور کلکی نے کہا تھا، ’’ نیوڈ سینس کی شوٹنگ سے پہلے ایک دوسرے پر یقین کرنا بےحد ضروری ہے۔ اس رواج کو فلم انڈسٹری میں لازمی کر دینا چاہئے۔ کلکی نے کہا تھا انہوں نے کچھ اسٹارس سے ملے بغیر ہی ان کے ساتھ نیوڈ سینس کئے ہیں، جو کہ نہیں ہونا چائے۔ فلموں میں انٹیمیٹ سینس کو کوریوگراف کیا جانا چاہئے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *