اننت سنگھ کو وینا نے پھٹکارا،تواَکھلیش نے دُلارا

Share Article
anant-singh
بہوبلی ایم ایل اے اننت سنگھ ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں،ویسے تو خود وہ اپنی ’جن سمپرک یاترا‘ کی تیاری میں لگے ہوئے ہیں اور میڈیا سے دور ہیں مگرمونگیر کی رکن پارلیمنٹ وینا دیوی نے یہ کہہ کر سنسنی پھیلا دی کہ اننت سنگھ کوئی تیس مار خاں نہیں ہیں ،معمولی رکن اسمبلی ہیں اور ڈرپوک اتنے ہیں کہ باتھ روم میں بھی گارڈ کے بغیرنہیں جاسکتے ہیں۔
وینا دیوی کا کہنا ہے کہ اننت سنگھ کو میڈیا بے وجہ اتنی توجہ دے رہا ہے۔اننت سنگھ کو لیکر اتنی ہائے توبہ مچانے کی ضرورت نہیں ہے۔اس بیچ تیجسوی اور تیج پرتاب نے بھی اننت سنگھ کو لال سگنل دکھا دیا۔لیکن اس بیچ کانگریس کے لئے انتخابی مہم کمیٹی کے صدر اور ایم پی اکھیلیش سنگھ سامنے آئے اور انہوں نے اننت سنگھ کو مضبوط دعوے دار بتایا ۔اکھیلیش سنگھ کا ماننا ہے کہ سیاست میں کچھ بھی نا ممکن نہیں ہے اور تیجسوی بھی اننت سنگھ کو لیکر جلد ہی مان جائینگے ۔اکھیلیش سنگھ کا کہنا ہے کی اننت سنگھ جب جے ڈی یو کا ساتھ دیتے ہیں تو سب ٹھیک لگتا ہے اور جیسے ہی مہا گٹھ بندھن کی بات آتی ہے تو اننت سنگھ میں خامیاں نظر آنے لگتی ہیں ۔
اکھیلیش سنگھ کے اس بیان کے بعد مونگیر لوک سبھا کے لئے ٹکٹ کو لیکر ایک بار پھر اننت سنگھ کا نام سرخیوں میں آگیا ہے۔اب اس کے بعد آرجے ڈی کی جانب سے ردعمل کا انتظار ہو رہا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *