سب سے بہترین کیمرے والے اسمارٹ فونز

Share Article
best-camera-smartphones
آج کے زمانے میں ہر کوئی اپنی تصویریں لینا پسند کرتا ہے ہر کوئی چاہتا ہے کہ وہ اپنی شاندار یادوں کو تصویروں کے ذریعہ قید کرلے ۔لیکن ساتھ ہی ساتھ وہ یہ بھی چاہتا ہے کہ اس کی تصویر کی کوائلٹی بہت بہتر ہو جس کے لیے وہ ڈی ایس ایل آر کا استعمال کرتا ہے لیکن ڈی ایس ایل آر نہ تو چھوٹے ہوتے ہیں کہ ان کو آسانی کے ساتھ اپنی جیب میں رکھا جا سکے اس لئے ان کو ہر وقت ساتھ نہیں رکھا جا سکتا۔توآپ کی یہ پریشانی دور کرنے کے لئے آج ہم آپ کو 5ایسے سمارٹ فونز کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جن سے آپ ڈی ایس ایل آر کیمرہ کی طرح اپنی تصویر لے سکتے ہیں ۔اور اپنی بہترین یادوں کو اچھی طرح اور بہتر کوائیلٹی میں قید کرسکیں۔
google-pixel-3
(1)Google pixel 3(گوگل پکسل):اس سمارٹ فون کا کیمرہ سب سے بہتر ہے۔یہ 2018میں اکتوبر میں لانچ ہوگیاہے ۔اس کا بیک کیمرہ12.2میگاپکسل کا ہے۔اور فرنٹ کیمرہ 8میگاپکسل کا ہے۔اس کی خصوصیات ہیں کہ اس میں آپ بہت زیادہ زوم (Zoom)کرسکتے ہیں اور اس کا نائٹ موڈ(Night Mode) بہت اچھا ہے یعنی آپ رات میں بھی اچھی تصویر آسانی کے ساتھ لے سکتے ہیں ۔
huawei-p20-pro
(2)Huawei P20 Pro(ہوائی):اس سمارٹ فون میں آپ کو دو نہیں بلکہ چار کیمرہ ملتے ہیں ۔ایک آگے تین پیچھے۔یہ اسمارٹ فون اپریل2018میں لانچ ہوا ہے۔ اس میں آپ کو40mp+20mp+8mpکے تین بیک کیمرے ملتے ہیں اور فرنٹ کیمرہ24میگاپکسل کاہے۔اس اسمارٹ فون کی خصوصیات ہیں اس کے تین کیمرے ہیں جوکہ کم لائٹ میں بھی بہت اچھی تصویر لے سکتے ہیں۔
iphone-xs
(3)iPhone xs(آئی فون ایکس ایس):اگر آپ کو صرف ایپل کے فون ہی چلانا پسند ہے تو ہم آپ کو بتادیں کہ اکتوبر 2018میں لانچ ہوئے اس فون کا کیمرہ یقیناقابل تعریف ہے۔اس میں آپ کو وائڈ اینگل اور ٹیلیفوٹو(wide angle & telephoto)کے دوبیک کیمرے ملتے ہیں،اور اس میں آپ کو 7میگا پکسل فرنٹ کیمرہ ملتا ہے۔اس اسمارٹ فون میں آپ کو بہت عمدہ پوٹریٹ موڈ (portrait mode) ملتا ہے۔
samsung-s9-plus
(4)Samsung Galaxy S9 Plus(سم سینگ گلیکسی ایس 9پلس):یہ اسمارٹ فون مارچ 2018میں لانچ ہوا ہے ۔اس میں بھی آپ کو دو بیک کیمرے ملتے ہیں جو کہ 12+12میگاپکسل ہیں ۔اور اس سمارٹ فون میں 8میگاپکسل کا فرنٹ کیمرہ ہے۔اس فون کے کیمرے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں بہت بہتر آٹو موڈ (auto mode)دیا گیا ہے۔
one-plus-6
(5)One Plus 6T(ون پلس 6ٹی)یہ اسمارٹ فون سا ل 2018میں مارچ میں لانچ ہوا ۔اس میں 16+20میگاپکسل کا بیک کیمرہ دیا گیا ہے۔اور اس میں 16میگاپکسل کا فرنٹ کیمرا دیا گیا ہے۔اس فون کی خاص بات یہ ہے کہ یہ فون مذکورہ بالا تمام ہی فونز سے کم قیمت کا ہے اور اس میں نایٹ مود دیا گیا ہے جو کہ رات میں تصویر لینے آپ کی مدد کرے گا ۔مزید اس سمارٹ فون میں آپ کو بہت ہی بہتر پوٹریٹ موڈ(portrait mode)ملتا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *