بڑے بابو اقبال الٰہی عثمانی کا ا نتقال 

Share Article
Babu-Iqbal-Ilahi-Usmani
میونسپل بورڈ دیوبند کے سابق ہیڈ کلرک اقبال الٰہی عثمانی کا طویل علالت کے بعد آج علی الصبح محلہ ابو المعالی میں واقع اپنے مکان پر تقریباً 66 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ان کے انتقال کی خبر سن کر عزیز واقارب کے علاوہ مدارس ومکاتب کے اساتذہ اور شہر کی معزز شخصیات نے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر افسوس کا اظہار کیا ۔ اقبال الٰہی عثمانی کے چھوٹے بھائی انظار الٰہی نے بتایا کہ مرحوم کافی عرصہ سے یرقان، نمونیہ اور پھیپھڑ وں کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ اپنی ملازمت کے علاوہ مرحوم نشر واشاعت سے بھی وابستہ رہے۔
اقبال الٰہی عثمانی کے انتقال پر سابق چیئرمین مولانا حسیب صدیقی نے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے تمام پسماندگان سے تعزیت کا اظہارکیا۔بعد نماز ظہر دار العلوم دیوبند کے احاطہ مولسری میں ادارہ کے مہتمم مولانا مفتی ابو القاسم نعمانی نے نمازِ جنازہ ادا کرائی۔ بعد ازاں سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں قاسمی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ تدفین کے موقع پر عالمی روحانی تحریک کے سربراہ مولانا حسن الہاشمی سابق ایم ایل اے معاویہ علی، معرو ف شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی،کانگریسی لیڈر سعد صدیقی حاجی ریحان الحق، ڈاکٹر عبید اقبال عاصم، مسلم فنڈ کے اسسٹنٹ منیجر سہیل صدیقی، نسیم انصاری ایڈوکیٹ، تحسین خان ایڈوکیٹ، سید عقیل حسین، قاری فوزان، سابق چیئرمین انعام قریشی،سلیم قریشی، سلیم عثمانی، سید حارث، فہیم صدیقی سمیت سماجی تنظیموں کے کارکنان وعلمی وادبی شخصیات شریک رہیں۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک بیٹا احمد جاوید ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *