دومسلم خاتون اراکین نے حجاب پہن کر قرآن پر ہاتھ رکھ کر حلف لیا

Share Article
rashida-alhan
امریکی کانگریس میں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے ۔دراصل فلسطینی اور صومالی نژادمسلم خاتون ارکان نے نہ صرف پہلی بار مسلم خاتون سینیٹرز کا اعزاز حاصل کیا بلکہ تقریب حلف برادری میں قرآن شریف پر ہاتھ رکھ کر حلف بھی لیا۔ راشدہ طلیب اور الہان عمر 116ویں کانگریس کا حصہ بنیں۔ کانگریس میں 100 سینٹ اراکین اور 435 ایوان نمائندگان کے اراکین نے گذشتہ روز اپنے عہدے کا حلف اْٹھالیا۔ حلف اْٹھانے والوں میں 127 خواتین شامل ہیں۔امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں منتخب ہوکر پہلی مرتبہ کانگریس پہنچنے والی دو مسلمان خواتین راشدہ طلائب اور الہان عمر نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر حلف لیا۔دونوں خواتین نے ڈیموکریٹس امیدوار کے طور پر انتخاب لڑا تھا۔37 سالہ الہان عمر نے ریاست منی سوٹا کے حلقے 5 جبکہ 42 سالہ فلسطینی نڑاد راشدہ طلائب نے ریاست مشی گن کے حلقے 13 سے کامیابی حاصل کی تھی۔
حلف برداری کی تقریب میں فلسطینی راشدہ طالب نے فلسطین کا روایتی لباس زیب تن کیا تھا جبکہ 37 سالہ صومالی الہان عمر پہلی خاتون ہیں ، جنہوں نے حجاب پہن کر حلف اٹھایا۔امریکی کانگریس کے چیمبر میں حجاب پہن کر حلف اٹھانے پر گزشتہ 181 سال سے پابندی عائد تھی۔اس موقع پر الہان کے والد نور محمد بھی موجود تھے۔
37 سالہ الہان کا تعلق صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو سے ہے جہاں ان کی پیدائش ہوئی، وہ چند برس کی تھیں کہ ان کی والدہ کا انتقال ہوگیا، جس کے بعد ان کی پروش والد اور نانا نے کی۔وہ اپنے ملک میں جاری سول جنگ کے دوران 8 سال کی عمر میں وہاں سے اہلخانہ کے ہمراہ فرار ہوئیں اور 4 سال تک کینیا کے پناہ گزین کیمپ میں مقیم رہیں۔ نقل مکانی، فاقوں اور پریشانیوں کے باوجود الہان نے ہمت نہ ہاری، انہوں نے امریکا آکر انگریزی سیکھی اور سیاسیات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی، جس کے بعد انہوں نے بین الاقوامی امور میں ڈگری حاصل کی اور سیاست میں حصہ لینا شروع کردیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق، 42 سالہ راشدہ کے والد بیت المقدس اور والدہ مغربی اردن سے ہیں۔ یہ لوگ مشی گن آکر آباد ہوئے جہاں راشدہ پیدا ہوئیں۔ وہ 14 بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہیں۔ انہوں نے قانون کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد سیاست میں حصہ لینا شروع کیا اور 2008ئمیں مشی گن کی ریاستی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *