محض 36گھنٹے بعدسی بی آئی چیف آلوک ورماکو عہدہ سے ہٹایاگیا

Share Article
alok-verma
مرکزی تفتیشی ایجنسی ( سی بی آئی ) میں گھمسان وسیاست جاری ہے۔دراصل، وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں جمعرات کو ہائی پاور سیلیکشن کمیٹی نے سی بی آئی ڈائریکٹر آلوک ورما کو کئی الزاموں کی وجہ سے عہدے سے ہٹا دیا۔ آلوک ورما کو ریٹائر ہونے کے محض 21 دن پہلے سی بی آئی چیف کے عہدے سے ہٹا دیاگیاہے۔ قابل ذکرہے کہ31 جنوری کو آلوک ورما کا مقررکارمدت ختم ہونے والاتھالیکن اس سے پہلے ہی سی بی آئی چیف عہدہ سے ہٹادیاگیاہے۔ اب ان کو اتنی مدت کیلئے فائر سروسز اینڈ ہوم گارڈ کا ڈائریکٹر بنایا گیا ہے یعنی وہ اس نئے عہدے پر صرف 21 دن ہی رہیں گے۔ وہیں نئے ڈائریکٹر کی تقرری ہونے یا اگلا حکم آنے تک سی بی آئی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم۔ناگیشور راؤ ایجنسی چیف کا کام کاج دیکھیں گے۔
خاص بات یہ ہے کہ 77 دن تک چھٹی میں رہنے کے بعدسی بی آئی ڈائریکٹر آلوک ورما کو بدھ9 جنوری کو سپریم کورٹ نے سی بی آئی عہدہ پربحال کردہا تھا۔ آلو ک ورما نے اسی دن اپنی ذمہ داری بھی سنبھال لی تھی لیکن محض 36 گھنٹے بعد ہی پی ایم مودی کی قیادت والی سیلیکشن کمیٹی نے ان کو عہدے سے ہٹا دیاگیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *