اکھلیش اور مایاوتی کریں گے ایک ساتھ پریس کانفرنس، جانیں کیاہے خاص

Share Article
akhlesh-mayawati
سال 2019میں ہونے والے لوک سبھا الیکشن میں بی ایس پی اور ایس پی کے بیچ گٹھ بندھن طے ہوچکا ہے۔بی ایس پی کی سربراہ ما یا وتی اور ایس پی کے صدر اکھیلیش یادو ہفتہ کے دن یعنی 12جنوری کواس بات کا رسمی اعلان کریں گے۔دونوں پارٹیوں کے صدر 12جنوری کو لکھنو میں دوپہر12بجے ایک مشترکہ پریس بریفنگ سے خطاب کریں گے۔
اس پریس کانفرنس کے دوران لوک سبھا الیکشن کی سیٹوں کی تقسیم کو لیکر بھی اعلان کیا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ سی بی آئی مسئلہ پر بھی دونوں لیڈران اپنا نظریہ پیش کرسکتے ہیں ۔آپ کو بتادیں کے کچھ دن پہلے اکھیلیش یادو نے مایاوتی سے ملاقات کی تھی تبھی سے یہ کہا جا رہا ہے کہ ان دونوں پارٹیوں نے ایک ساتھ ملکر الیکشن لڑنے کا من بنا لیا ہے۔
ملی رپورٹ کے مطابق یو پی میں 80سیٹوں میں سے دونوں پارٹیاں 37.37سیٹوں پر لوک سبھا کا الیکشن لڑیں گی،جبکہ باقی سیٹوں پر کانگریس ،راشٹریہ لوک دل اور دیگر چھوٹی پارٹیوں کے لئے چھوڑا جائیگا ۔قابل ذکر ہے کہ اس گٹھ بندھن کے لئے کانگریس کے لئے صرف 2سیٹیں ہی چھوڑی جا رہی ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *