کناڈا میں سپردخاک ہوئے بالی ووڈ اداکارقادرخان 

Share Article
qader-khan
بالی ووڈ کے معروف اداکار، ڈائریکٹر، رائٹر، مزاحیہ اداکار قادر خان کا پیرشام کوکناڈامیں انتقال ہوگیاتھا وہ کناڈاکے شہر ٹورنٹو کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ان کی عمر81سال تھی۔رپورٹ کے مطابق، گذشتہ رات کوکناڈا کے مقامی قبرستان میں اداکارکوسپردخاک کیاگیا۔گذشتہ رات سپردخاک کرنے سے پہلے سینئراداکارکی جسدخاکی کومسجدرکھا گیا تھا یہاں ان کی نمازجنازہ اوردیگرآخری رسومات اداکئے گئے۔بتادیں کہ قادر خان کو ایسی بیماری لاحق ہوگئی تھی کہ وہ لوگوں سے کلام نہیں کرسکتے تھے اور کچھ عرصہ سے مکمل طور پر صاحب فراش تھے۔ قادرخان کوعلاج کیلئے 2017میں کناڈا لایاگیاتھا۔انہوں نے کناڈا کے ایک اسپتال میں آخری سانس لی تھی۔
قادرخان کا جنم 22اکتوبر1937کوکابل(افغانستان) میں ہواتھا۔ان کے والدعبدالرحیم خان قندھارکے رہنے والے تھے، جبکہ ان کی ماں اقبال بیگم پشن (بلوچستان)کی رہنے والی تھیں۔قادرخان کا بچپن ممبئی میں گزرا۔انہوں نے مقامی میونسپل اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔اس کے بعد انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سے ماسٹرس ڈپلوما ان انجینئرنگ کی۔1970کی دہائی کی شروعاتی کچھ سالوں تک ایچ ایس سابوصدیق کالج آف انجینئرنگ میں لکچرررہے۔انہو ں نے تقریباً 300فلموں میں بطورایکٹرکام کیا اورتقریباً 250فلموں کی اسکرپٹ لکھی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *