سونے کی کان میں دردناک حادثہ،جانیں ہلاکتوں کی تعداد

Share Article
afghanistan
افغانستان کے صوبے بدخشاں میں ایک بڑا خوفناک حادثہ ہواہے۔دراصل، افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں سونے کی کان منہدم ہونے سے 30سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ شمال مشرقی افغان صوبے بدخشاں کے ضلع کوہستان میں پیش آیا۔ صوبائی حکومتی ترجمان کے مطابق حادثے میں7 افراد زخمی بھی ہوئے۔ زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ 13 افراد کو بچالیا گیا ہے۔قومی آفات بندوبست اتھارٹی کے سربراہ سید عبداللہ ہمایوں دہقان نے یہ اطلاع دی ہے۔انھوں نے بتایاکہ یہ حادثہ کوہستانی ضلع کے شیپو علاقہ میں صبح ساڑھے دس بجے اس وقت پیش آیاجب 50سے زیادہ لوگ اس غیر قانونی سونے کی کان میں کھدائی کررہے تھے اور اچانک مٹی دھنس گئی جس میں یہ سبھی دب گئے۔
دریں اثنا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی صدر اشرف غنی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انتظامیہ کو راحت اور بچاؤ کام میں تیزی لانے کے احکامات دیے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق،مقامی افراد نے دریائی گزرگاہ میں60 میٹر گہری کان کھود کر سونے کی تلاش جاری رکھی ہوئی تھی کہ اوپر سے مٹی کی چھت گر گئی۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ بدخشاں صوبے کے گورنر کے ترجمان کے مطابق واقعہ کی تفتیش شروع کر دی گئی۔ سونے کی تلاش میں مصروف افراد پروفیشنل کان کن نہیں تھے۔بتایاجارہاہے کہ دریا میں 200 فٹ گہری کان کے اندر گاؤں کے افراد سونے کی تلاش میں مصروف تھے اسی دوران کان کی دیواریں گر گئیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *