دس سالہ بچے نے کی عجیب چوری 

Share Article


اب بچے ایسا کام کرنے لگے ہیں جو کام بڑے بھی نہیں سوچ سکتے ہیں۔ایک دس سالہ بچے کو ہریانہ پولیس نے ریواری میں گرفتار کیا ہے ۔اس بچے نے ایک عجیب حرکت کی ۔سینک اسکول میں ایڈمیشن ایگزام ہو رہا تھا۔ ایگزام دینے والوں میں ایک ایسا بھی بچہ تھا جس نے او ایم آر پر اپنا نام لکھنے کے بجائے کسی دوسرے بچے کا نام لکھ دیا ۔معاملے کی تفتیش کی گئی تو پتہ چلا کہ یہ دھوکہ سے نہیں بلکہ جان بوجھ کر لکھا گیا تھا اور یہ سب ایک سازش کے تحت منصوبہ بند طریقے سے ہورہا تھا۔ سازش میں شامل ہونے کے شبہ میں پرنسپل سمیت دو دیگر اساتذہ کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔جس بچے کا نام لکھا گیا تھا اس کے والدین سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔
ہریانہ کا یہ پہلا واقعہ ہے جب کوئی بچہ کسی اور کے بدلے داخلہ امتحان دے رہا ہو۔ ریواری کے ماڈل ٹاؤن پولیس اسٹیشن کی ایف آئی آر کے مطابق،سینک اسکول میں چھٹے کلاس کے لئے آل انڈیا انٹریسٹ ایگزام چل رہا تھا۔ یہ ایگزام سینک اسکول کے لئے تھا۔ جب امتحان شروع ہوا، تو ایک دس سالہ بچے نے او ایم آر شیٹ کے کنڈیڈیٹ لسٹ پر اپنا نام لکھنے کے بجائے کسی اور کا نام لکھ دیا۔ ایگزام کنٹرولو کو شبہ ہوا اور انہوں نے بچے سے اپنا نام نہ لکھنے کی وجہ دریافت کی۔ بچے نے جلد ہی سچائی بتا دی کہ وہ جس بچے کی طرف سے امتحان دے رہا ہے ،یہاں پر اسی بچے کا نام لکھا گیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *