میں بی جے پی، آرایس ایس اور پی ایم سے نہیں ڈرتا صرف سچائی کو مانتا ہوں، پورنیہ میں گرجے راہل گاندھی

Share Article
rahul

لوک سبھا انتخابات کے اعلان کے بعد کانگریس صدر راہل گاندھی پہلی بار بہار پہنچے۔ راہل نے بہار میں پورنیہ سے انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ وہ پورنیہ کے رنگ بھومی میدان میں انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ راہل نے اپنے خطاب میں بی جے پی پر نشانہ لگایا۔ راہل نے یہاں کہا کہ میں بی جے پی، آر ایس ایس اور پی ایم سے نہیں ڈرتا، صرف سچائی کو مانتا ہوں۔

کانگریس صدر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، کسانوں کاقرض معافی میری پہلی ترجیح ہے۔ ہماری پارٹی کی حکومت جہاں جہاں بنی ہے تینوں ریاستوں (راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ) میں دس دن کے اندر اندر کسانوں کی قرض معافی شروع کر دی ہے۔ اسی طرح اگر کانگریس کی حکومت آئی تو دس دن کے اندرکسانوں کاقرض معاف کیا جائے گا۔

راہل نے کہا کہ 2019 کے بعدکم ازکم آمدنی لائن بنائیں گے اور اس سے نیچے آمدنی والوں کے اکاؤنٹ میں براہ راست پیسہ جائے گا۔ ساتھ ہی کانگریس صدر نے کہا کہ کسان کو اس کے فصل کی صحیح قیمت ملنی چاہئے اور پورنیہ میں فوڈ پروسیسنگ یونٹ لگاناچاہئے۔

راہل یہاں عوامی اجلاس سے خطاب کرنے کے بعد وہ مالدہ کے لئے روانہ ہوں گے۔ مالدہ سے ہیلی کاپٹر سے واپس وہ چوناپور ائرپورٹ آئیں گے اور جہاز سے واپس دہلی جائیں گے۔ راہل کی ریلی کو لے کر ایس پی جی کی ٹیم دہلی سے دو دن پہلے پورنیہ پہنچ گئی تھی۔ رنگ بھومی میدان اور اس کے ارد گرد سیکورٹی کے نظام کا پختہ انتظام کیا گیا ہے۔ راہل گاندھی کے ساتھ ریلی میں بہار کے انچارج شکتی سنگھ گوہل، ریاستی کانگریس صدر مدن موہن جھا، بہار انتخابی مہم کمیٹی کے صدر اکھلیش سنگھ، بہار خواتین کانگریس صدر امیتا بھوشن اسٹیج پر موجود رہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *