شوہر کی طلاق پربیوی کا تڑاک

talaq
بہارکے مظفرپورمیں تین طلاق کا معاملہ سامنے آیاہے۔حالانکہ شوہرنے پنچایت میں اپنی بیوی کو تین طلاق کہا۔لیکن طلاق کے فیصلے بعد پنچایت میں کچھ ایساہواکہ سبھی لوگ دنگ رہ گئے۔دراصل شوہراوربیوی کے درمیان کچھ تلخیاں پیداہوگئی اور دونوں کے درمیان ہرروز ہونے والے تنازع نے دونوں کے اہل خانہ پریشان تھے۔جس بناء پر میاں بیوی کی موجودگی میں دونوں کے اہل خانہ نے پنچایت بلائی۔ یہاں شوہرنے پنچایت کے دوران جیسے ہی اپنی بیوی کو تین طلاق کہا ، بیوی کرسی سے اٹھی اور شوہر کے گال پرتڑاک سے ایک طمانچہ رسید کردیا۔ پنچایت نے دونوں کے درمیان بچاؤ کیا۔ یہ پورا واقعہ پنچایت کے دوران ہوا۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
آپ کوبتادیں کہ واقعہ مظفر پور کے سریا تھانہ کے بسیٹھا بازار میں پیش آیا۔بتایاجاتاہے کہ پنچایت میں دونوں فریقیں کوبلایاگیا۔ وہیں دونوں فریق کے درمیان پنچایت بات چیت ہوہی رہی تھی کہ شوہرنے بیوی طلاق طلاق طلاق بول دیا۔وہیں کرسی پربیٹھی بیوی نے فوراً شوہرکے گال پرطمانچہ رسید کردیا۔جواب میں شوہرنے بھی طمانچہ رسیدکیا۔ اس کے بعد دونوں کے درمیان پنچایت میں ہی مار پیٹ ہونے لگی۔پنچایت میں بیٹھے لوگوں نے دونوں کے درمیان بچاؤ کیا۔
بتایاجارہاہے کہ صاحب گنج گھانہ کے دھرہار کے رہنے والے محمد دلارے اور سریا کے بسنت پٹی کی رہنے والی سونی خاتون نے دو سال پہلے لو میرج کی تھی۔ نکاح کے کچھ ہی مہینے بعد دونوں کے درمیان ہرروز جھگڑا ہونے لگا۔جس بناپردونوں کے اہل خانہ نے پنچایت بلائی۔ نوجوان نے پنچایت کے دوران جیسے ہی اپنی بیوی کو تین طلاق کہا ، بیوی کرسی سے اٹھی اور شوہر کے گال پرتڑک سے ایک طمانچہ رسید کردیا۔بہرکیف واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *