واٹس ایپ : نئے فیچرسے بنائیں اپنے نئے سال کومزیدار

Share Article
whatapp-emoji-stickers
میسنجنگ ایپس میں سے سب سے بہتراورسب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا ایپ ’واٹس ایپ‘ ہے۔Whatsapp messengerآج کے زمانہ میں یہ ایپ تقریباً سب کے اسمارٹ فونز میں ہوتا ہے ۔یہ ایک مسینجنگ ایپ ہے اس میں آپ وہ تمام چیزیں کر سکتے جوکہ دوسرے کسی مسینجنگ ایپ پر نہیں کرسکتے ہیں۔ جیسے ویڈیو کال،میسیج،اسٹیکر،اموجی اور اسٹیٹس وغیرہ۔
واٹس ایپ پرکچھ دنوں پہلے نیااسٹیکر فیچر آیا ہے۔اس فیچر کا لوگ بہت استعمال کررہے ہیں۔یوں تو فیچر کااستعمال لوگ ہمیشہ کرتے ہیں لیکن اس فیچر کا استعمال زیادہ ترلوگ تہواروں پر مبارک باد دینے کے لئے کرتے ہیں ۔دیوالی کے موقع پر اس فیچر کا استعمال بڑے پیمانے پر ہوا ۔اب نئے سال کے موقع پر بھی آپ اس کا استعمال کرسکتے ہیں مزید یہ فیچر اور بھی مزیدار ہو سکتا ہے اگر آپ اپنی ہی تصویر کا اسٹیکر بناکر اپنے دوست واحباب کو بھیجیں ۔
اب سوال یہ ہے کہ آپ کس طرح سے اپنی تصویر کا اسٹیکر بنا سکتے ہیں۔اس کے لئے آپ کو زیادہ محنت کرنے کی ضرورت نہیں ہے ،بس آپ کو کچھ آسان طریقوں کا استعمال کرنا ہے۔ پھر آپ آسانی کے ساتھ اپنے دوست واحباب کو اپنی تصویر کا اسٹیکر بھیج سکتے ہیں۔
(1)سب سے پہلے آپ کو ایک بیک گراونڈ اریزرایپ(Background eraser app)کو اپنے سمارٹ فون میں ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا ۔اس کی مدد سے آپ اپنی تصویر کا بیک گراونڈ ہٹا سکیں گے۔
(2)اسٹیکر بنانے کے لئے بیک گراونڈ اریزرایپ کھولیں اور اپنی ایک فوٹو سلیکٹ کریں ۔
(3)اپنی تصویر کا بیک گراونڈ اریز(ہٹانا)کریں اور اسٹیکر کے لئے کروپ (crop)کریں۔
(4)کم ازکم 3سے 4اسٹیکر بنائیں کیونکہ واٹس ایپ تین سے کم اسٹیکر سپورٹ نہیں کرتا ہے۔
(5)پھر پرسنل ایپ فار واٹس ایپ(Persnol app for whatsapp)نام کی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔اس کی مدد سے آپ کے بنائے ہوئے اسٹیکرواٹس ایپ میں جائیں گے۔
(6)اسٹیکر جوڑنے کے لئے ایڈبٹن (Add/+)پر کلک کریں۔
(7)واپس سے پاپ اپ(Pop up) آنے پر ایڈ بٹن پر کلک کریں۔
(8)واٹس ایپ چیٹ کو کھولیں اور اموجی(emoji)کے آئیکن(icon)پر کلک کریں۔
(9)اسٹیکر کے آپشن پر جائے ،وہاں آپ کو آپ کا بنایا ہوا اسٹیکر مل جاے گا ۔بھر آپ آسانی کے ساتھ اپنے دوست و احباب کو اپنی تصویر کا اسٹیکر بھیج سکتے ہیں۔

 

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *