2018کی پانچ سب سے بہترین انڈورائڈایپس

Share Article
top5-apps
انڈورائڈفون کو استعمال کرنے والے لوگ اکثر اپنے موبائل میں بہت ساری ایپ رکھتے ہیں،جس میں مسینجنگ ،فوٹو،ویڈیوز،گیمز اور دوسری طرح کی ایپ شامل ہوتے ہیں۔لیکن کچھ ہی ایپس ایسی ہوتی ہیں جنکو ہم سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں اور ہمیشہ ان ایپس کو فون میں رکھتے ہیں۔سال 2018 میں بہت سے نئے ایپس آئے اور نہیں چل پائے تو کچھ ایسے ایپس تھے جنکی نئی اپڈیٹ نے اس ایپ کو اور زیادہ شاندار بنا دیا۔تو چلئے ہم آپ کو 2018پانچ سب سے بہترین ایپس کے بارے میں بتاتے ہیں۔
(1)Whatsapp messenger:آج کے زمانہ میں یہ ایپ تقریباً سب کے فون میں ہوتا ہے ۔یہ ایک مسینجنگ ایپ ہے اس میں آپ وہ تمام چیزیں کر سکتے جوکہ دوسرے کسی مسینجنگ ایپ پر نہیں کرسکتے ہیں۔ جیسے ویڈیو کال،میسیج،اسٹیکر،اموجی اور اسٹیٹس وغیرہ۔اس سال یہ ایپ اول نمبر پر ہے ۔اور ابھی آئندہ اس میں اور نئے فیچرس بھی آنے والے ہیں ۔
(2)Dark sky:بغیرکسی پریشانی کے آپ اپنے پاس کا درجۂ حرارت کا پتا کرنا چاہتے ہیں تو یہ ایپ آپ کے لیے سب سے بہتر ہے۔
(3)Fitbit:یہ ایک فٹنیس ایپ ہے جوکہ آپ کو فٹ رہنے میں مدد کرتی ہے ۔چونکہ آج کل فٹ رہنا بڑا ضروری ہے تو یہ ایپ آپ کو فٹ رہنے کے تمام طریقہ بتاتی ہے۔
(4)PicsArt photo studio:تصویر لینا سب کو پسند ہے لیکن اس کو فائنل ٹچ دینے میں اکثرلوگ قاصر رہ جاتے ہیں ۔اسی طرح کچھ لوگ چاہتے ہیں کے ان کی بری تصویر بھی اچھی ہوجائے۔اس کمی کو پکس آرٹ پوری کرتا ہے۔اس ایپ میں دیے گیے فیچرس کی مدد سے آپ اپنی تصویر کو بہتر سے بہتر بنا سکتے ہیں ۔
(5)Spotify:گانا سننا سب کو پسند ہے لیکن اپنے فون میں گانا رکھنا نہیں چاہتے کیونکہ اسٹوریج کی کمی ہے۔تو آپ اس ایپ کی مدد سے آن لائن گانوں کا لطف لے سکتے ہیں ۔اس ایپ میں آپ کو ہر وہ گانا مل جائیگا جو آپ سننا چھاہتے ہیں ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *