ایس ٹی ایس اسکول کی ٹیم نے ضلع سطح کا انٹر اسکول والی بال خطاب جیتا

Volleybal-Team
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ایس ٹی ایس اسکول کی والی بال ٹیم نے ضلع سطح کی انٹر اسکول والی بال چیمپئن شپ کا خطاب جیت کر اسکول کا نام روشن کیاہے۔ اے بی کے اسکول کی جانب سے منعقدہ اس مقابلہ میں آٹھ اسکولوں کی ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ اسکول پرنسپل مسٹر فیصل نفیس نے فاتح ٹیم کا پرجوش خیرمقدم کیا اور ٹرافی جیتنے پر انھیں مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے طلبہ کی کامیاب رہنمائی کے لئے اسکول کے اسپورٹس انچارج مسٹر محمد عدنان اور فزیکل ایجوکیشن کے ٹیچر مسٹر محمد عاصم کو بھی مبارکباد پیش کی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *